وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم 'ای روپی' لانچ کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای روپی واؤچر ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے براہ راست بینیفٹ ٹرانسفرکو ملک میں زیادہ موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسکا ہدف، شفافیت پر مبنی رفاہی امداد کی تقسیم کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی نہیں، اگر کوئی عام تنظیم یا تنظیم کسی کی تعلیم یا کسی اور کام میں مدد کرنا چاہتی ہے تو وہ نقد کے بجائے ای روپیی دے سکے گی۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی طرف سے دی گئی رقم اسی کام کے لئے استعمال کی جائے جس کے لئے یہ رقم دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ای روپی ڈیجیٹل ادائیگی کا کیش لیس اور کنٹیکٹ لیس میڈیم ہے۔ یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای واؤچر ہے، جو مستحقین کے موبائل پر پہنچایا جاتا ہے۔ اسپلیٹ فارم کے ذریعیصارفین، کارڈ، ڈیجیٹل ادائیگی ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی حاصل کئے بغیر اپنے سروس فراہم کنندہ سے واؤچر پر درج رقم وصول کر سکیں گے۔ اسے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔