Urdu News

ترکی: جنگلات میں لگی آگ اب بھی قابو سے باہر، یورپی یونین طیارہ بھیجے گا

ترکی میں زبردست آگ

ترکی: جنگلات میں لگی آگ اب بھی قابو سے باہر، یورپی یونین طیارہ بھیجے گا

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ قابو میں نہیں آ رہی ہے۔ آگ پیر کو چھٹے دن بھی وسط کی طرف پھیل ہے۔ اب اس آگ کو بجھانے کے لئے پانی سے لیس طیاروں کو یورپی یونین کی جانب سے مدد کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

آگ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ اتنی شدید ہو گئی ہے کہ رہائشیوں اور سیاحوں کو کشتیوں میں بھاگنا پڑا۔ اس دوران لوگوں کے گھر اور کھیت تباہ ہوگئے ہیں۔جنگلات اور زراعت کے وزیر کا کہنا ہے کہ بدھ سے اب تک 32 صوبوں میں 119 مقامات پر آگ لگی ہے۔ امدادی کارکن ساحلی علاقوں اور مشہور سیاحتی مقامات انطالیہ اور جنوب مشرقی ترکی کے متعدد علاقوں میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یورپی یونین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ترکی کی مدد کے لئے کروشیا سے ہوائی جہاز اور اسپین سے دو طیارے روانہ کئے جا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جنگلات میں لگی آگ تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کو کشتیوں اور دیگر ذرائع سے تیزی سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔

Recommended