یوم پیدائش پر خصوصی تحریر (4 اگست)
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر۔ہدایت کار ارباز خان کل اپنا 54 واں یوم پیدائش منائیں گے۔ ورسٹائل ارباز خان تجربہ کار اداکار/پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان اور سشیلا چرک (سلمیٰ خان) کے بیٹے اور اداکار سلمان خان اور سہیل خان کے بھائی ہیں۔ ارباز خان، جو ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1996 میں عباس مستان کی فلم 'درار' سے کیاتھا۔
ارباز اس فلم میں نگیٹیو کردار میں نظر آئے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کوخوب پذیرائی ملی۔ فلم میں ان کے ساتھ جوہی چاولہ اور رشی کپور بھی مرکزی کردار میں تھے۔ ارباز کو اس فلم کے لیے فلم فیئر بیسٹ نگیٹیو کردار کا ایوارڈ بھی ملا۔
سال 1998 میں ارباز کو فلم 'پیار کیا تو درنا کیا' میں اپنے بھائی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور ارباز کو اس فلم کے لیے معاون کردار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے بعد ارباز بہت سی فلموں میں نظر آئیجن میں ہیلو برادر، گرو پرائیڈ آف آنر،ہلچل، مالامال ویکلی، بھاگم بھاگ، ڈھول، دبنگ وغیرہ۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ ارباز نے دبنگ سیریز اور ڈالی کی ڈولی جیسی کچھ فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔ ارباز خان اب بھی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں، لیکن یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لیکر بحث میں رہے۔
ارباز خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں خاندانوں کی رضامندی سے سال 1998 میں شادی کی۔ ملائکہ اور ارباز شادی کے چار سال بعد 9 نومبر 2002 کو بیٹے ارحان کے والدین بن گئے۔
ملائکہ اور ارباز نے طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں طلاق لے لیا۔اب طلاق کے بعد جہاں ملائکہ اروڑا کا نام ارجن کپور کے ساتھ جڑ گیا، وہیں ارباز کا نام ماڈل اور اداکارہ جورجیا اینڈریانی کے ساتھ جڑا۔ دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔