Urdu News

افغانستان: قندھار اور لشکرگاہ میں طالبان کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی جھڑپ، 15 شہری ہلاک

افغانستان: قندھار اور لشکرگاہ میں طالبان

افغانستان: قندھار اور لشکرگاہ میں طالبان کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی جھڑپ، 15 شہری ہلاک

افغانستان کے قندھار اور لشکرگاہ میں گزشتہ تین دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 120 سے زائد دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ معلومات اقوام متحدہ نے منگل  کے روز دی  ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے اسسٹینس مشن نے ٹویٹ کیا کہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان لڑائی  میں عام شہریوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہزاروں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔ لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

گذشتہ تین دنوں میں لشکرگاہ میں 10 شہری ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں جبکہ صوبہ قندھار میں 5 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مشن نے اس جنگ میں شامل افراد پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔

درحقیقت گزشتہ چند ہفتوں میں طالبان نے افغانستان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس میں صوبہ تخار بھی شامل ہے۔ طالبان اپنی حکمت عملی کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اب تک 200 سے زائد اضلاع پر ان کا قبضہ ہو چکا ہے۔

Recommended