Urdu News

امریکہ بھارت کے ساتھ بہت سی اقدار اور مفادات مشترک رکھتاہے: نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس

امریکہ بھارت کے ساتھ بہت سی اقدار اور مفادات مشترک رکھتاہے: نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اقتصادی، تجارتی تعلقات، آب و ہوا اور علاقائی سلامتی کے مسائل کے حوالے سے بہت سی اقدار اور مفادات کا اشتراک کیا ہے۔

نیڈ نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے حالیہ دورہ نئی دہلی کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بطور سیکریٹری آف اسٹیٹ بلینکن کا ہندوستان کا پہلا دورہ تھا۔ یہ ہمارے لیے ایک موقع تھا کہ ہم ان طریقوں کو تلاش کریں جن سے ہم ہندوستان کے ساتھ اپنی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ اپنی اقتصادی، تجارت، آب و ہوا پر تعاون، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات کی ہے۔ اس کے علاوہ، کورونا وبا کو ختم کرنے کے لیے بھارت ایک اہم کردار میں امریکہ کا اتحادی ہے۔ نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی اور امریکی عوام کے درمیان قریبی رشتہ ہے۔ یہ رشتہ ایک دوسرے کے ورثے اور ثقافت کے باہمی احترام پر مبنی ہے۔

Recommended