Urdu News

ہندوستانی بحریہ انڈو پیسفک ریجن میں 4 فرنٹ لائن جنگی جہاز تعینات کرے گی

ہندوستانی بحریہ انڈو پیسفک ریجن

جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی چین کے سمندر اور مغربی پیسفک خطے میں تعینات ہوگی ایسٹرن فلیٹ ٹاسک فورس

ویت نام، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے ساتھ ہوگی دو طرفہ مشقیں

بھارت کی 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی کے مطابق ہندوستانی بحریہ دوست ممالک کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کے لیے اپنی مشرقی فلیٹ ٹاسک فورسز کو جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی چین کے سمندر اور مغربی پیسفک میں تعینات کرے گی۔ یہ بیرون ملک تعیناتی دو ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہے گی۔ ہندوستانی بحریہ سمندری خطوں میں اپنے جہازوں کوکی تعیناتی کرکے انڈو پیسیفک خطے کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔ اس دوران ویت نام، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ مشقیں بھی شیڈول کی گئی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بحری بیڑے کی یہ ٹاسک فورس دو ماہ سے زائد عرصے تک جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی چین کے سمندر اور مغربی بحرالکاہل میں تعینات رہے گی۔ اس تعیناتی کا مقصد میری ٹائم ڈومین میں بہتر نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور انڈو پیسیفک خطے کے ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی پر زور دینا ہے۔ بحری جہازوں کی اس ٹاسک فورس میں نیوی کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر رن وجے، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ شیوالک، اینٹی سب میرین کورویٹ کدمت اور گائیڈڈ میزائل کورویٹ کورا شامل ہوں گے۔ اس میں دیسی طور پر ڈیزائن کئے گئے تین جہاز ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں۔

انڈو پیسفک میں تعیناتی کے دوران، ہندوستانی بحری جہاز ویتنامی پیپلز نیوی، ریپبلک آف فلپائن نیوی ، ریپبلک آٖ سنگاپور نیوی ، انڈونیشین نیوی اور رائل آسٹریلین نیوی کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، رائل آسٹریلین نیوی اورمغربی بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کے ساتھ کثیر جہتی مشق مالابار-21 میں بھی حصہ لیں گے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سمندری حدود میں جہازوں کی اس طرح تعیناتی بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے ساتھ "دوستی کے پل" کی تعمیر کرتی ہے۔ اس سمندری پہل سینیوی گیشن کی آزادی کے عزم پر مبن ہندوستانی بحریہ اور دوست ممالک کے مابین ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Recommended