بھارت کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعہ کے روز افغانستان کی صورت حال پر غور کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت افغانستان میں سیکورٹی کی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ افغانستان میں جامع جنگ بندی فوری طور پر نافذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان عوام کی قیادت اور کنٹرول میں امن کا عمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جمعہ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرے گا۔بھارت کو امید ہے کہ اس اہم مسئلے پر نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔
بھارت کے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ سال 2011 میں طے پایا تھا۔ اس کے مطابق دوطرفہ تعلقات اور ترقی پر مبنی شراکت داری مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے۔ بھارت ایک پرامن، جمہوری اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے جس میں مختلف طبقات بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
بھارت کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعہ کے روز افغانستان کی صورت حال پر غور کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ افغانستان میں جامع جنگ بندی فوری طور پر نافذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان عوام کی قیادت اور کنٹرول میں امن کا عمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جمعہ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرے گا۔ بھارت کو امید ہے کہ اس اہم مسئلے پر نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔