Urdu News

وزیر اعظم نے ہاکی ٹیم کی فتح پرفون پرمبارک باددی، اور کہا کہ پورا ملک جشن منا رہا ہے

ٹوکیو اولمپکس2020

بھارتی مرد ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی۔ بھارت نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ 41 سال بعد ہندوستان نے اولمپکس میں تمغہ جیتا ہے۔ اس تاریخی فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ ہر کوئی خوش اور مبارک باددے رہاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہندوستانی ٹیم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ، کوچ گراہم ریڈ اور اسسٹنٹ کوچ پیوش دوبے سے فون پر بات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم مودی نے کپتان منپریت سنگھ سے کہا کہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے ایک شاندار کام کیا ہے۔ پورا ملک جشن منارہا ہے۔ اس پر منپریت نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ من پریت نے کہا کہ آپ کاآشیروادہمارے ساتھ تھا۔جس نے ہماری ٹیم کابہت حوصلہ بڑھایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ میری طرف سے سب کو مبارکباد دیں گے۔ ہم سب 15 اگست کو مل رہے ہیں۔ میں نے سب کو بلایا ہے۔ اس پر منپریت نے کہا- یقینا جناب۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے کوچ گراہم ریڈ اور اسسٹنٹ کوچ پیوش دوبے سے بھی بات کی۔ اسسٹنٹ کوچ پیوش دوبے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو دوبے جی۔ پورا ملک فخر کر رہا ہے۔ دوبے نے کہا کہ آپ نے جوحوصلہ دیاتھایہ اسی کا کمال ہے۔ وزیر اعظم نے کوچ گراہم ریڈ سے بھی بات کی۔ انہیں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباددی۔

Recommended