Urdu News

اسكالرشپ کے مسائل کو جلد حل کیا جائے،مانو طلبا یونین صدر کا یو جی سی سے مطالبہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبا یونین کے صدر عمر فاروق قادری نے یو جی سی کے افسران سے اسکالرشپس سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) کے ایک وفد نے یو جی سے کے جوائنٹ سیکرٹری جناب سریندر سنگھ سے ملاقات کی اور شمال مشرقی ہندوستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے دی جانے والی ایشان اُدئے اِسکالرشپ میں بے ضابطگیوں کہ مسئلہ اٹھایا۔ اس موقع پرMANUU طلباء یونین کے صدر نے یونیورسٹی کے طلبا کو ملنے والیNon-NET اسکالرشپ میں تاخیر کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔

اشان اُدئے اسکیم کی شروعات 2014-15 سے ہوئی تھی جس میں معاشی طور پر کمزور اور تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی انجام دینے والے طلباء کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ ایشان اُدئے اِسکالرشپ اسکیم کی فہرست اس سال بھی جاری کی گئی لیکن اس سال فہرست میں طلبا کے نام، مذہب اور کالجوں کے متعلق کافی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ ایس آئی او نے یو جی سی اور وزارت تعلیم سے پورے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر عمر فاروق نے یو جی سے افسر کو بتایا کہ MANUUمیں Non-NETاسکالرشپ ملنے میں اکثر کئی ماہ کی تاخیر ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ سے استفسار کرنے پر وہ یو جی سی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

عمر فاروق نے کہا، "یو جی سے کے افسران نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے ان بے ضابطگیوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد اسکالرشپ کی رقم روک دی ہے اور معاملے میں تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ اُنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پورے معاملے میں شفافیت کے ساتھ ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔Non-NET اسکالرشپ سے متعلق مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا، یہ کہا گیا۔"

Recommended