Urdu News

بائیڈن 9/11 کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں، امریکیوں کا مطالبہ

بائیڈن 9/11 کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں

واشنگٹن،07اگست(انڈیا نیرٹیو)

سیکڑوں امریکیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نائن الیون کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں۔نائن الیون کے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کی جانب سے امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ نائن الیون کے ذمے داروں کے تعین تک صدر بائیڈن یادگاری تقریب سے دور رہیں۔واضح رہے کہ اگلے ماہ ستمبر میں نائن الیون کی 20 ویں برسی منائی جائے گی اور اسی روز اس واقعے کی یادگاری تقریب بھی منعقد ہو گی۔امریکی شہریوں کی جانب سے یہ مطالبہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔ادھر افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

Recommended