Urdu News

جموں وکشمیر: جماعت اسلامی کے 50 سے زیادہ مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

این آئی اے

ہندوستان مخالف سرگرمیوں (Anti-India Activities) میں شامل ہونے کے الزام اور اطلاع پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی صبح جموں وکشمیر میں ایک ساتھ 50 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ کے الگ الگ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ تنظیموں اور این جی او کے دفاتر اور گھروں پر اتوار کی صبح سے چھاپہ ماری چل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اتوار کی صبح 5 بجے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے جوانوں کے ساتھ الگ الگ لوکیشن پر چھاپہ ماری کی۔ خبر ہے کہ یہ چھاپہ ماری ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے مبینہ افراد کے گھروں پر چل رہی ہے۔

ابھی تک موصول ہوئی اطلاع کے مطابق، کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ کے الگ الگ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ تنظیموں اور این جی او کے دفاتر اور گھروں پر یہ کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس چھاپہ ماری میں ڈیجیٹل ثبوتوں کے ساتھ دیگر کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ این آئی اے کی خود کی رپورٹ پر کچھ ماہ پہلے جماعت اسلامی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں این آئی اے کے 5 ایس پی اور تقریباً 150 افسران شامل ہیں۔ چھاپہ ماری کشتواڑ، ڈوڈا، رامبن، راجوری، بارہمولہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بڈگام اور سری نگر میں چل رہی ہے۔

Recommended