Urdu News

مجھے غریبوں کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہنے سے مجھے طاقت ملتی ہے۔ وزیر اعظم مودی

@PMO India

وزیر اعظم مودی نے کیا مفت راشن تقسیم پروگرام کو خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم غریب بہبود اناج اسکیم کے تحت منعقد اناج تقسیم پروگرام کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً پانچ کروڑ ضرورت مندوں کو مدھیہ پردیش میں اسکیم میں ایک ساتھ اناج دستیاب کرانے کی بڑی مہم چل رہی ہے۔ اس پروگرام نے مجھے غریبوں کے درمیان بیٹھ کر بات کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس سے غریبوں کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی مجھے طاقت ملتی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں کثرت بارش اور سیلاب سے لوگوں کی زندگی اور گزرمعاش متاثر ہوئی ہے۔ مرکزی سرکار ریاست کے عوام کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہان اور ان کی پوری ٹیم راحت اور بچاو? کے ہر ممکن کام کررہی ہے۔ مرکزی سرکار کی جانب سے بھی تمام ضروری امداد دستیاب کروائی جائیں گی۔

وزیر اعظم مودی مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم غریب بہبود اناج اسکیم میں منعقد مفت راشن تقسیم پروگرام کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچوئلی خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے اسکیم کے ضرورت مند ستنا کے دلیپ کماری کوری، نواڑی کے چندر بدن وشوکرما، ہوشنگ آباد کی مایا دھروے اور برہانپور کے راجیندر شرما سے ورچوئلی بات چیت بھی کی۔

25ہزار 435مناسب قیمت کی دوکانوں پر ہوا پروگرام

پروگرام کی صدارت وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کی۔ وزیر خوراک بساہو لال سنگھ اور وزیر امداد باہمی اروند سنگھ بھدوریا بھی منٹو ہال میں ا س پروگرام میں موجود تھے۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر سریش جوشی اور چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام میں ڈاکیومینٹری فلم کی نمائش بھی کی گئی۔

پروگرام کے تحت قومی خوراک تحفظ ایکٹ 2013 کے تحت ملنے والے باقاعدہ راشن کے ساتھ 5 کلو گیہوں اور چاول ضرورت مندوں کو مفت دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ یہ اناج راشن تھیلے میں فراہم کیا جارہاہے۔ ریاست کے ایک کروڑ 15 لاکھ خاندان اس اناج تقسیم سے مستفید ہورہے ہیں۔ پروگرام ریاست کی سبھی 25 ہزار 435 مناسب قیمت کی دوکانوں پر منعقد کیا گیا۔

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کی تعریف کی

وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار نے کسانوں کو مدد پہنچانے کی سمت میں قابل تعریف کام کیا ہے۔ ریاست میں کسانوں نے ریکارڈ پیداوار کی اور ریاستی سرکار نے ایم ایس پی پر ریکارڈ مقدار میں خریداری کا انتظام بھی کیا۔ مدھیہ پردیش میں گیہوں کی خریداری کے لئے ملک میں سب سے زیادہ خریداری مراکز بنائے گئے۔ ریاستی سرکار نے 17لاکھ سے زیادہ کسانوں سے گیہوں کی خریداری کی اور ان کے کھاتوں میں 25ہزار کروڑ روپے براہ راست پہنچائے۔

ڈبل انجن سرکار فائدہ مند

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈبل انجن سرکار کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ مرکزی سرکار کی اسکیموں کو ریاستی سرکار مزید سنوار دیتی ہے۔ اس سے اسکیموں کی طاقت بڑھتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اسکل ڈیولپمنٹ اور صحت کے شعبے میں انفرااسٹرکچر تعمیر، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ریل اور کنیکٹیویٹی وغیرہ شعبوں کے کاموں میں بے مثال رفتار ا?ئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش بیمارو ریاست کی اپنی پہچان سے پاک ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے شہر صاف شفاف اور ترقی میں نئی مثال پیش کررہے ہیں۔

کورونا 100سال میں آئی سب سے بڑی آفت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا سوسال میں آئی سب سے بڑی آفت ہے۔ ہمارے ملک کی آبادی زیادہ ہونے کے سبب ہمیں کئی محاذ پر ایک ساتھ لڑنا پڑا۔ ہمیں صحت کے شعبے میں انفرااسٹرکچر تیار کرنے کے ساتھ کروڑوں لوگوں کو راشن پہنچانے، ان کے روزگار کا انتظام کرنے جیسے چیلنجوں کا بھی سامنا کرنا تھا۔ ان حالات میں اعلیٰ ترین ترجیح غریب کو دی گئی۔ 80کروڑ سے زیادہ افراد کو مفت راشن پہنچانے کے ساتھ 8 کروڑ لوگوں کو گیس اور 20 کروڑ سے زیادہ خواتین کے جن دھن کھاتوں میں 30 ہزار کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے۔ مزدوروں اور کسانوں کے بینک کھاتوں میں بھی ہزاروں کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔ اسی سلسلے میں دوسری ریاستوں میں کام کررہے مزدوروں کے لئے ”ون نیشن-ون راشن کارڈ“ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ پی ایم سیلف فنڈ اسکیم آسان بینک قرض دستیاب کروایا جارہا ہے۔

50 کروڑ ویکسین لگانے کی منزل عبور

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کے دور میں ہم نے اپنے ملک میں بنی ویکسین کے لئے خاص کوشش کی یہ بڑی فراہمی ہے کہ ملک میں 50 کروڑ ویکسین لگانے کی اہم منزل کو عبور کرلیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری میں ہمیں رفتار کو مزید بڑھانا ہے۔

تہواروں پر لیں دستکاری مصنوعات

وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ 7اگست کو ہی 1905میں ملکی تحریک شروع ہوئی اس دن کو ہتھ کرگھا کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ دستکاری، ہتھ کرگھا اور کپڑے کی کاریگری کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے تہواروں میں دستکاری کی کوئی نہ کوئی مصنوعات لے کر لوکل پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت بتائی۔

کورونا کے تئیں احتیاط ضروری

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کے تئیں احتیاط ضروری ہے۔ ا?ئندہ دنوں میں تہواروں کے درمیان کورونا کے تئیں لاپرواہی مناسب نہیں ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے سبھی کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ ماسک، ٹیکہ کاری اور دو گز کے فاصلے پر عمل ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں صحت مند اور خوش حال ہندوستان کا عزم کرناہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کی 25ہزار سے زیادہ دوکانوں پر جمع ہوئے ریاستی باشندگان کا اظہار تشکر کرتا ہوں۔

Recommended