Urdu News

پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپک 2020 میں مردوں کے فری اسٹائیل کے 65 کلو گرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

پہلوان بجرنگ پونیا

 

 

نئی دہلی، 07 اگست 2021:

 

اہم نکات:

  • پونیا نے کانسے کے تمغہ کے لئے کھیلے گئے میچ میں قزاخستان  کے دولت نیاز بیکووکو 0۔8 سے ہرایا
  • صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجرنگ کو ان کی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی
  • بجرنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کود کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، مجھے آپ پر فخر ہے، آپ کی غالب اور شاندار کارکردگی دیکھ کر اچھا لگا۔

پہلوان بجرنگ پونیا نے آ ج ٹوکیو اولمپک 2020 میں مردوں کے فری اسٹائیل کے 65 کلو گرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کانسے کے تمغے کے لئے کھیلے گئے مقابلے میں قزاخستان کے دولت نیازبیکوو کو 0۔8 سے شکست دی۔ یہ ٹوکیو اولمپک میں بھارت کا چھٹواں تمغہ تھا اور اس طرح بھارت نے چھ تمغوں کے ساتھ لندن اولمپک کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند، وزیر اعظم نریندر مودی، کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے ہر کونے سے لوگوں نے بجرنگ پونیا کو ان کی حصولیابی کے لئے مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند نے پہلوان کو بدھائی دی اور کہا کہ ہر ہندوستانی ان کی کامیابی کی خوشی کو ساجھا کرتا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا، ’’بھارتی کشتی کے لئے ایک خصوصی لمحہ! بجرنگ پونیا کو #ٹوکیو2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے برسوں کی انتھک کوششوں، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ ایک زبردست پہلوان کے طورپر اپنی پہچان بنائی ہے۔ آپ کی کامیابی کی خوشی کو ہر ہندوستانی ساجھا کرتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجرنگ کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مبارکباد دی اور ٹوئیٹ کیا، ’’ #ٹوکیو 2020 سے خوشخبری! آپ نے شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔ آپ کی حصولیابی کے لئے آپ کو مبارکباد، جس پر ہر ہندوستانی کو فخر اور خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

 

کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اپنے مبارکبادی پیغام کے ساتھ ٹوئیٹر پر ایک کلپ ساجھا کی جس میں وہ بجرنگ پونیا کے فتح کے لمحےکو دیکھتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا، ’’بجرنگ کے لیے کانسہ!!! آپ نے یہ کر دکھایا! بھارت کو اس سے کتنی خوشی ہوئی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی! مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ کی غالب کارکردگی اور شاندار فنش دیکھ کر بہت اچھا لگا! #ٹوکیو2020۔‘‘

بجرنگ پونیا  بجرنگ پونیا نے سات برس کی عمر میں کشتی شروع کر دی تھی۔ وہ ریاست ہریانہ کے جھجر ضلع کے کھدان گاؤں میں ایک دیہی پس منظر کے کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ چونکہ بجرنگ کی پیدائش ایک معمولی گھرانے میں ہوئی تھی، اس لیے اپنے شروعاتی دنوں میں متعدد معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم یہ ان کے دوست اور گورو، مشہور پہلوان یوگیش دت تھے جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

نجی تفصیلات:

تاریخ پیدائش: 26 فروری 1994

گھر کا پتہ: سونی پت ، ہریانہ

کھیل: کشتی

تربیتی کیمپ: ایس اے آئی این آر سی سونی پت

ذاتی کوچ: ایمزاریوس بینٹی نیڈس

قومی کوچ: جگمندر سنگھ

حصولیابیاں

   عالمی چیمپئن شپ ۔ 1 ایک نقرئی 2 کانسے کے تمغے

   ایشین چیمپئن شپ ۔ 2 گولڈ، 3 نقرئی، 2 کانسے کے تمغے

   ایشین گیمز  ۔ ایک گولڈ اور ایک نقرئی تمغہ

   دولت مشترکہ کھیل ۔ ایک گولڈ ایک نقرئی تمغہ

حکومت کی جانب سے حاصل ہوئیں کلیدی امداد

   اولمپک کھیلوں کے لئے روس میں شروعاتی تربیتی  کیمپ

   اپنے سپورٹ اسٹاف کے ساتھ مشیگن، امریکہ میں دو مہینوں کے لئے شروعاتی تربیتی کیمپ

   سینئر عالمی چیمپئن شپ 2019 (کوالیفکیشن مقابلے) سے قبل امریکہ، روس اور جارجیا میں شروعاتی کیمپ

   علی الائیو، تبلیسی جی پی، ایشین چیمپئن شپ، یارڈوگو اور ماٹیو پیلی کون رینکنگ ٹورنامنٹ میں شرکت جو ٹی اے پی ایس اور اے سی ٹی سی کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی۔

   لاک ڈاؤن کے دوران سپلیمنٹس اور میٹس (کووِڈ)

   اسپورٹ ایس اینڈ سی سازو سامان

   مقابلے والے شراکت داروں کے طور پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور وزارت خارجہ کے ذریعہ ویزا سے متعلق مدد

   اولمپک کی تیاری کی غرض سے روس جانے کے لئے بجرنگ اور سپورٹ ٹیم کو ویزا کی سہولت

   قومی کیمپوں میں انفرادی کوچ اور سپورٹ اسٹاف کو شامل کرنا

ٹی او پی ایس: 1,47,40,348 روپئے

اے سی ٹی سی: 59,07,151 روپئے

کل رقم: 2,06,47,499

کوچوں کی تفصیلات:

زمینی سطح پر: وریندر

ڈیولپمنٹ لیول: رام پال

ایلیٹ لیول: جگمندر سنگھ /ایمزاریوس بینٹی نیڈس

Recommended