Urdu News

ڈیجیٹل بہترین طریقہ کار اور شمال مشرق سربراہ کانفرنس پر قومی کنونشن

وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی

 

 

نئی دہلی،  7  اگست 2021،   آٹیزم سیریبرل  پالسی ،  ذہنی معذوری  اور ملٹیپل معذوریوں  سے متاثر افراد   کی بہبود کے نیشنل ٹرسٹ ، معذور افراد  کے  تفویض اختیارات کے  محکمے ، سماج انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں  ڈیجیٹل بہترین طریقہ کار  اور  شمال مشرق سربراہ  کانفرنس پر قومی کنونشن  کا انقعاد کیا گیا۔

اپنی طرح کی  پہلی اس سربراہ کانفرنس کا انعقاد  ملک کے شمال مشرقی خطے کی 7 ریاستوں کےلئے کیا گیا ۔ ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ  (آزادی کا امرت مہوتسو) مناتے ہوئے  اس سربراہ کانفرنس کا مقصد  خطے میں    دانشورانہ اور ترقیاتی  معذوری سے  متاثر افراد کو ڈیجیٹل ٹیکنالونی سے  بااختیار بنانا ہے اور  خطے میں نیشنل ٹرسٹ کی اسکیموں اور سرگرمیوں  میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کنونش میں  سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے مہمان خصوصی کے طور پر  شرکت کی۔ وزرائے مملکت محترمہ پرتیما بھومک  اور جناب اے نارائن سوامی  معزز مہمان تھے۔  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری    اور نیشنل ٹرسٹ کے چیئر پرسن محترمہ انجلی بھاؤرا، جے ایس اینڈ سی ای او  نیشنل ٹرسٹ   جناب نکنجا کشور سندا رائے اور ،  ڈی ای ٹی ڈبلیو  جی کے ڈی  ڈی جی جناب کشور بابو رؤ سنوڑے بھی کنونش میں موجود تھے۔ اس کنونش میں  خطے کی تنظیموں ، پروفیشنلز اور دویانگ جنوں کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FTSR.jpg

مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر سنگھ نے  بہت  انکساری کے ساتھ  کنونشن کی تعریف کی۔ اپنے  خطاب میں  وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے  شمال مشرق  کی مالا مال  ثقافتی اور مذہبی وراثت اور  قبائلی آبادی کی گونا گونیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام این جی اوز آگے آکر  نرمایا ہیلتھ انشورنس اسکیم ، جوکہ شمال مشرق خطے کے لئے مفت ہے، میں دویانگ جنوں  کا اندراج کرائیں۔ یہ اسکیم شمال مشرقی خطے کے لئے مفت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O0O7.jpg

 

وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے کہا کہ نیشنل ٹرسٹ کی مختلف اسکیمیں  تمام عمر کے لوگوں کے لئے  ہیں، ان کو پورے ملک میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ بیداری پھیلانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ آخری دویانگ جن کی بھی خدمت کی جاسکے۔

افتتاحی اجلاس کے بعد تکنیکی اجلاس ہوا۔ سربراہ کانفرنس کی جھلکیاں آئی آئی ٹی دلی کے پروفیسر  (ڈاکٹر)  مدھو سودن راؤ نے پیش کیں، جنہوں نے دویانگ جن کے لئے  پروڈکٹ ڈیولپمنٹ  کی تحقیق اور اختراع  سے بھی واقف کرایا۔  پینل کے دیگر  لوگوں میں  نپمین فاؤنڈیشن کے  شریک بانی  اور سی ای او  جناب نپن  ملہوترا، آسام ایگریکلچرل یونیورسٹی کے پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر جینا مونی ساکیہ ، نیشنل ٹرسٹ کے بورڈ ممبر  ڈاکٹر سپم جسوونتا سنگھ   شامل ہیں۔

Recommended