سری نگر: یوم آزادی تقریب کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نافذ پابندیوں میں کچھ نرمی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں کسی طرح کی تقریب میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد 25 مقرر ہے، لیکن 15 اگست کو یوم آزادی کے دن اس میں تھوڑی راحت دی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے اتوار کو کہا، ’کسی بھی اِن ڈور/ آوٹ ڈور تقریب میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تعداد 25 تک محدود رہے گی۔ اس دائرے میں غیر مستقل طور پر 15 اگست کو صرف یوم آزادی تقریب کی وجہ سے نرمی دی جائے گی۔ اس دوران کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
جموں وکشمیر میں ہفتہ کے روز کووڈ-19 کے 142 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل کورونا متاثرین کے نئے معاملوں میں جموں علاقے سے 59 نئے معاملے سامنے آئے، جب کہ کشمیر علاقے سے متاثرین کے کل 83 معاملے سامنے آئے۔
سری نگر میں سب سے زیادہ 36 نئے مریض ملے، جبکہ ڈوڈا ضل ع میں 16 نئے معاملے سامنے آئے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,410 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 3,16,632 لوگ اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن کو مات دے چکے ہیں۔ جموں وکشمیر میں بلیک فنگس (میوکورمائیکوسس) کے 37 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔