نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے –
"میں اپنے تمام سیش واسیوں کو ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریک کا آغاز گاندھی جی نے اپنے طاقتور نعرے ’’ کرو یا مرو ‘‘ سے کیا جس نے ہماری آزادی کی تحریک میں ایک نئی توانائی پیدا کی اور آخر کار انگریزوں کو1947 میں ہندوستان چھوڑنے پر مجبورکر دیا تھا۔.
اس موقع پر آئیے ہم ہندوستان کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کی بے شمار قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرانے کے لیے ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لیا۔
آئیے آج ہم ہندوستان سے غربت ، ناخواندگی ، عدم مساوات ، بدعنوانی اور معاشرتی برائیوں جیسے کہ ذات پات ، فرقہ واریت اور صنفی امتیاز کے خاتمے کے تئیں دوبارہ عزم کریں۔
ہندوستانی تہذیب 'ساجھااور دیکھ بھال' کی بنیادی اقدار میں پنہاں ہیں۔ یہ ہمارے لئے رہنمائی کی روشنی ہونی چاہیے کیونکہ ہم اپنے معاشرے میں ہم آہنگی ، بھائی چارے ، باہمی احترام اور مشترکہ ذمہ داری کو فروغ دیتے ہیں۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے لباس کے انداز، ہم جو زبان بولتے ہیں یا جس مذہب پر ہم عمل کرتے ہیں، ان سب میں تمام اختلافات کے باوجود، ہم سب پہلے ہندوستانی ہیں اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔ یہ خوبصورت زمین ہم میں سے ہر ایک کے لیے ہے اور ہم ایک بہتر کل بنانے کے لئےاس سفر میںساتھ ساتھ ہیں۔
آئیے ہم اپنی ’’ بھارتیتا ‘‘ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتے ہیں – چاہے وہ ہماری مادری زبان ، لباس کا استعمال ہویا پھر ہندوستانی روایات کا احترام ہو۔
آئیے ہم ایک زیادہ جامع ، پر اعتماد آتمانربھر بھارت کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔
جئے ہند! "