Urdu News

وزیر اعظم مودی منگل کو “پردھان منتری اجولا یوجنا” کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے

پردھان منتری اجولا یوجنا

 وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو "پردھان منتری اجولا یوجنا"  دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ اس میں، تارکین وطن کو مفت ایل پی جی گیس کنکشن کے لیے راشن کارڈ یا ایڈریس پروف جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پی ایم یو وائی کے پہلے مرحلے (2016 سے 2019) میں، حکومت نے 8 کروڑ گھرانوں کو ایل پی جی کنکشن فراہم کیے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم مودی 10 اگست کو رات 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے مہوبہ  میں ایل پی جی کنکشن دے کر اجو لا 2.0 (پی ایم یو آئی) لانچ کریں گے۔ وزیر اعظم پروگرام کے دوران اجو لا کے مستحقین سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ پوری اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم مئی 2016 کو "پردھان منتری اجولا یوجنا" (پی ایم یو وائی) کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) خاندانوں کی 5 کروڑ خواتین کو سبسڈی والے ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اپریل 2018 میں، اسکیم کو وسعت دی گئی تاکہ سات مزید زمروں(SC ایس سی / ایس ٹی، پی ایم اے وائی، اے اے وائی، انتہائی پسماندہ طبقہ، چائے باغان، قبائلی،جزائر گروپسے خواتین مستحقین کو شامل کیا گیا۔  نیز، ہدف کوترمیم کر کے  8 کروڑ ایل پی جی کنکشن کر دیا گیا۔ یہ ہدف پہلے سے طے شدہ تاریخ سے سات ماہ قبل اگست 2019 میں حاصل کر لیا گیا۔

پی ایم کسان سمان ندھی کی اگلی قسط پیر کو جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو وڈ  کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان  ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت مالی فوائد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم کسانوں سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو ٹویٹ کیا، "ہماری حکومت ملک کے محنتی کسانوں کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ آسان بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ اس قسط میں، مجھے 'پی ایم کسان سمان ندھی' کی اگلی قسط کل 12.30 بجے جاری کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

 انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ اس دوران ملک بھر کے 9.75کروڑ سے یادہ کسانوں کے کھاتوں میں 19,500کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جائیں گے۔  مجھے پی ایم -کسان کے کچھ  مستفدین   کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس اسکیم نے جس طرح ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پی ایم کسان اسکیم کے تحت،   مستحقین کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے اور یہ مالی فائدہ ہر 4 ماہ میں 2000 روپے کی 3 قسطوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔

Recommended