Urdu News

امریکا میں ڈیلٹا ویرینٹ سے تباہی

امریکا میں ڈیلٹا ویرینٹ سے تباہی

کورونا کیخلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچار ہے: فرانسس کولنز

واشنگٹن،09اگست(انڈیا نیرٹیو)

ڈیلٹا ویرینٹ نیامریکا میں تباہی مچا دی ہے،دوہفتوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکے قریب کیس رپورٹ ہوئے جب کہ اموات کی شرح 89 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل انسی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹرفرانسس کولنزکہتے ہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچارہے، عوام کوویکسین لگانیمیں سستی دکھائی گئی،جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں جس مقام پرہونا چاہیے تھا، وہاں نہیں ہے۔آسٹریلیا اورچین میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤجاری ہے جب کہ نیوساوتھ ویلز نے لاک ڈاؤن دیہی علاقوں تک بڑھادیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنز نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچار ہے۔فرانسس کولنز نے کہا کہ عوام کو ویکسین لگانے میں سستی دکھائی گئی، جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جس مقام پر ہونا چاہیے تھا وہاں پر نہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ دو ہفتوں میں کورونا کے 1 لاکھ 18 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے، امریکا میں دو ہفتوں کے دوران کورونا سے اموات کی شرح 89 فیصد ہوگئی۔

کیلیفورنیا میں لگی آگ ریاست کی دوسری بڑی آگ قرار

کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق جنگلات میں لگی آگ نے ہیوسٹن شہر سے زائد رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے، آگ ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی تک پھیل گئی جس پر تاحال 21 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سے400 مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور 14 مکانات کو خطرہ ہے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاوہ یورپ کے مختلف حصوں میں بھی جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں۔ ترکی کے جنگلوں کو بھی آگ نے اپنی زد میں لے رکھا ہے۔جس میں اربوں روپے کا اب تک نقصان ہوچکا ہے۔

Recommended