نئی دہلی،9 اگست 2021: وزارت نے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری سے متعلق ’’جان ہے تو جہان ہے‘‘ مہم کے لیے بیداری پیدا کرنے کا کام شروع کیا ہے اس کا مقصد خدشات اور افواہوں کو روکنا ہے۔ مہم کے تحت ریاستی وقف بورڈوں، ریاستی حج کمیٹیوں، مختلف اسکیموں کے نفاذ کے لیے وزارت کے پینل میں شامل ریاستی چینلائزنگ ایجنسیاں اور پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیاں (پی آئی ایز) جیسی مختلف تنظیمیں جو وزارت کے ساتھ منسلک ہیں، ان پر یہ زور دیا گیا ہے کہ وہ عوام الناس تک رسائی کریں اور آگاہی میں اضافہ کریں نیز مقامی کمیونٹیز کے درمیان ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو دور کرنے کے لیے کام کریں۔ وزارت اپنی مختلف اسکیموں کے تفصیلات سے زیادہ مستفیدین تک رسائی کر رہی ہے اور انھیں ویکسی نیشن کے فوائد کی اہمیت سمجھا رہی ہے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، وزارت نے سماجی، ثقافتی اورمذہبی شعبوں سے مختلف سرکردہ شخصیتوں کے ذریعے ویکسین سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کیا ہے۔ اس مہم کے لیے الگ سے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔