Urdu News

بنگلہ دیشی شوہر اور بیوی ملک واپسی کے لیے کیوں کر رہے ہیں گزشتہ 3 سالوں سے جدو جہد

بنگلہ دیشی شوہر اور بیوی ملک واپسی کے لیے کیوں کر رہے ہیں گزشتہ 3 سالوں سے جدو جہد

بنگلہ دیش میں رہنے والے ایک شوہر اور بیوی کو ان دنوں پونے کے فراسخانہ پولیس تھانے میں رہنا پڑ رہا ہے۔ شوہر بیوی پچھلے 3 سالوں سے اپنے ملک اور گھر واپس لوٹنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں لیکن آج بھی انہیں تھانے میں ہی گزارا کرناپڑ رہا ہے۔ محمد اور ماجدہ بنگلہ دیش کے کھلنا ضلع منڈل کے رہائشی ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ گھر کی نازک صورتحال اور پیسوں کی تنگی کی وجہ سے انہوں نے ہندوستان آنے کا سوچا اور پھر ایجنٹ کی مدد سے غیر قانونی طور پر رشوت دے کر ہندوستان آ گئے۔

منڈل اور اس کے شوہر جو کہ بنگلہ دیش کے باشندے ہیں کو 2019 میں مغربی بنگال کے ایک ایجنٹ نے نوکری دینے کے بہانے ہندوستان بلایا۔ جوڑے کو پونے لایا گیا اور بدھور پیٹھ علاقے میں رکھا گیا۔ پونے پہنچ کر انہیں پتہ چلا کہ ایجنٹ چاہتا ہے کہ خاتون پونے کے ریڈ لائٹ ایریا میں کام کرے۔ اس نے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا اور اسی وجہ سے اس شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا کیونکہ اس کے ہندوستان میں رہنے کے لئے درست دستاویزات نہیں تھے جبکہ بدھ پیٹھ میں خاتون کو کمرے میں بند کر دیا گیا اور شوہر کو بچانے کے لئے ریڈ لائٹ ایریا میں کام کرنے کو کہا گیا۔

خاتون نے پھر بھی کام کرنے سے انکار کر دیا اور ایک دن بند کمرے سے فرار ہو کر قریبی پولیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس اس ایجنٹ کا سراغ نہیں لگا سکی جو انہیں ہندوستان لائے تھے لیکن خاتون کو ہندوستان میں رہنے کے لئے غیر قانونی دستاویزات رکھنے پر گرفتار کر کےجیل بھیج دیا گیا۔ جوڑے کو سزا سنانے کے بعد جون 2021 میں رہا کیا گیا تھا اور انہیں رہا کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ انہیں بحفاظت ان کے ملک میں پہنچادیں۔ تب سے ہی پولیس ان کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recommended