Urdu News

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافہ، کہیں تیسری لہر کی اعلامیہ تو نہیں؟

کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے نئے معاملات 41 ہزارسے زائد

نئی دہلی، 12 اگست

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

بدھ کو ملک میں 44 لاکھ 19 ہزار 627 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 52 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار 019 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41195 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گیا ہے۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار 050 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547 کم ہو کر 68018 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 6944 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6166620 ہوگئی ہے، جب کہ 163 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر134364 ہوگیا ہے۔

شمال مشرق میں کورونا کے 3471 نئے مریض

شمال مشرق میں آسام، میزورم، منی پور اور میگھالیہ کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ پورے شمال مشرقی علاقے میں ہر روزوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔وائرس کی شرح میں کمی کے پیش نظر، ریاستی حکومتوں نے پابندیوں میں بتدریج رعایت دینا شروع کردی ہے، اس کے باوجود، کچھ معاملات میں پابندی مکمل طور پر برقرا ہے۔ سکول ابھی تک نہیں کھلے۔

شمال مشرق میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار 471 ہے۔ اس سے متاثرین کی کل تعداد نو لاکھ 88 ہزار 117 ہو گئی ہے۔ ان میں سے نو لاکھ 34 ہزار تین مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر تین ہزار 916 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس وقت 40 ہزار 697 مریض شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 10 ہزار 446 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

آسام میں نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 886 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 77 ہزار 35 تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ لاکھ 60 ہزار 782 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 98 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں نو ہزار 472 مریض زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک پانچ ہزار 434 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہلاک ہوئے۔

منی پور میں 606 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ چھ ہزار 30 ہے جب کہ 97 ہزار 499 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 6 ہزار 857 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منی پور میں اب تک ایک ہزار 674 مریض کورونا سے مر چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہلاک ہوئے۔

تریپورہ میں 244 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 80 ہزار 657 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 77 ہزار 748 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 210 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ دو ہزار 76 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 770 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض جاں بحق ہوئے۔

میگھالیہ میں 463 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 70 ہزار 232 ہو گئی ہے جبکہ 64 ہزار، 541 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 384 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں کل چار ہزار 496 مریض زیر علاج ہیں۔ میگھالیہ میں اس وبا کی وجہ سے ایک ہزار 195 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہلاک ہوئے۔

اروناچل پردیش میں بھی 188 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس طرح، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 50 ہزار 793 ہے جبکہ 48 ہزار 54 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 233 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل دو ہزار 488 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 251 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا، میزورم میں ایک ہزار 863 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 46 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 34 ہزار 734 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 12 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ 11 ہزار 414 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ میزورم میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 172 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

ناگالینڈ میں 64 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 28 ہزار 875 ہے۔ ریاست میں کل 26 ہزار 101 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک ہزار 351 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ناگالینڈ میں اب تک 591 مریض کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

Recommended