Urdu News

بہار میں سیمانچل علاقہ سیلاب کی میں زد، کوشی خطرے کے نشان سے اوپر

بہار میں سیمانچل علاقہ سیلاب کی میں زد

بہار میں سیمانچل علاقہ سیلاب میں زد، کوشی خطرے کے نشان سے اوپر

کٹیہار، 12 اگست (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کٹیہار ضلع کے کرسلا، منیہاری اور احمد آباد بلاک سے ہوکر گزرنے والی گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ گنگا ندی کی سطح آب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کرسیلا اور منہیاری سب ڈویزنل علاقہ کے کئی گاؤں گنگا ندی میں مل گیا ہے۔ خاص کر ندی کنارے بسے لوگوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ نہ جانے کب گھر اور کھیت گنگا کی کٹاؤسے بہ جائے۔

کدوا، اعظم نگر، پران پور اور احمد آباد سے ہوکر گزرنے والی مہا نندا ندی کے سطح آب میں تھوڑی کمی آنے سے اس علاقہ کے لوگوں کی پریشانی کچھ کم ہوئی ہے۔ لیکن ندی کنارے رہنے والے لوگوں میں سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

سیلاب کنٹرول ڈویزن، کٹیہار سے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کی صبح 06 بجے سے گنگا ندی رامائن پور میں خطرے کے نشان 27.56 میٹر سے اوپر 27.97میٹر پر بہہ رہی ہے۔ اسی طرح کڑھاگولا گھاٹ میں 29.87 میٹرسے اوپر 31.03 میٹرپر بہہ رہی ہے۔ جبکہ برانڈ ی ندی این ایچ 31 ڈمر کے قریب 30.60 میٹر سے اوپر 31.55 میٹری، کاری کوشی چین 389 کے قریب 28.51 میٹر سے بڑھ کر 29.10 میٹر اور کوسی ندی کرسلا ریلوے پل کے پاس 30.00 میٹر سے بڑھ کر 31.28میٹر پر بہہ رہی ہے۔

کدوا، اعظم نگر، پران پور اور احمد آباد بلاک سے ہوکر گزرنے والی مہا نندا ندی کی آبی سطح میں گزشتہ شام 6 بجے سے (جمعرات) صبح 6 بجے تک کمی آئی ہے۔ مہا نندا ندی جھواخطرے کے نشان 31.40 میٹر سے نیچے 29.90 میٹر پر بہہ رہی ہے۔ اسی طرح بہر خال میں 31.09 میٹر سے نیچے 29.70، اعظم نگر میں 29.89میٹر سے نیچے 29.08دھبول میں 29.26میٹر سے نیچے 28.65، کرسیلا میں 31.40 میٹر سے نیچے 29.98، درگا پور میں 28.05 میٹر سے نیچے 27.35، اور گووند پور میں 27.13 میٹر سے نیچے 27.12میٹر پر بہہ رہی ہے۔

Recommended