نئی دہلی ، 14 اگست
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ایک ہفتے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔کانگریس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
Satyameva Jayate
— Congress (@INCIndia) August 14, 2021
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے قومی دارالحکومت میں مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کا شکار ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ، اور اس کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی تھیں ، جس کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔ٹوئٹر نے مسٹر گاندھی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر کانگریس لیڈروں کے اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔
کانگریس کے سابق صدر نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا کمپنی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے اقدام کو ہند کی سیاست میں مداخلت قرار دیا اور اس پر نریندر مودی حکومت کے کہنے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے یوٹیوب پر 'ٹویٹر کا خطرناک کھیل' کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹوئٹر ایک غیر جانبدار اور معروضی پلیٹ فارم نہیں ہے اور یہ "حکومت کا وفادار" ہے۔
مسٹر گاندھی کے علاوہ ٹوئٹر نے پارٹی ترجمان پون کھیرا کا اکاؤنٹ بھی کھول دیا ہے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا ، "اگر آپ میری پوسٹ ہٹا سکتے تھے تو آپ نے میرا اکاؤنٹ کیوں بند کر دیا؟ میں نے نہ تو پوسٹ کو ہٹایا اور نہ ہی اپیل کی ، پھر آپ نے اب میرا اکاؤنٹ کیوں کھول دیا ہے؟ آپ کس کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں؟