وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے اتوار کے یوم آزادی کے موقع پر اشاروں اشاروں میں پاکستان اور چین کو سخت پیغام دے دیا۔ جشن آزادی (Independence Day 2021) کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان بڑے ہمت کے ساتھ دہشت گردی اور توسیع کی کوشش کا جواب دے رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi) نے اتوار کے یوم آزادی کے موقع پر اشاروں اشاروں میں پاکستان اور چین کو سخت پیغام دے دیا۔ جشن آزادی(Independence Day 2021) کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان بڑے ہمت کے ساتھ دہشت گردی اور توسیع کی کوشش کا جواب دے رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا آج ہندوستان کو ایک نئے نظریے سے دیکھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلسل اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے باز نہیں آرہا ہے جبکہ دوسری جانب چین نے بھی گزشتہ سال سے لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی زمین قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ان دونوں ممالک کو ہندوستان اپنے اقدامات سے مسلسل جواب دے رہا ہے۔
بھلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اور توسیع کی کوشش سے متعلق کسی ملک کا نام نہ لیا ہو، لیکن ان کا اشارہ پاکستان اور چین کی طرف تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’آج دنیا، ہندوستان کو ایک نئے نظریہ سے دیکھ رہی ہے اور اس نظریے کے دو اہم پہلو ہیں۔ ایک دہشت گردی اور دوسرا توسیعی خیال۔ ہندوستان ان دونوں چیلنجز سے لڑ رہا ہے اور منظم طریقے سے بڑی ہمت کے ساتھ جواب دے رہا ہے‘۔
LIVE: 75th Independence Day Celebrations. #IndiaIndependenceDay https://t.co/o07jkbwwjV
— BJP (@BJP4India) August 15, 2021
بدل رہا ہے ملک
وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ ہندوستان اب بدل رہا ہے اور دشمنوں کی کرتوتوں کا زبردست جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک کرکے ہندوستان نے ملک کے دشمنوں کو نئے ہندوستان کا بھی پیغام دے دیا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہندوستان بدل رہا ہے۔ ہندوستان مشکل سے مشکل فیصلے بھی لے سکتا ہے اور سخت سے سخت فیصلے لینے میں بھی ہندوستان جھجھکتا نہیں ہے، رکتا نہیں ہے۔
فوج کو کریں گے مزید مضبوط
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس خاص موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ افواج کے مضبوط کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا، ’ملک کو اعتماد دلاتا ہوں کہ ملک کی دفاع میں لگی افواج کے ہاتھ کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دفاعی میدان میں ملک کو آتم نربھر بنانے، ہندوستانی کمپنیوں کو ترغیب دینے، اپنے محنتی کاروباری افراد کو نئے مواقع فراہم کرانے کے لئے ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں۔