Urdu News

طالبان کا افغانستان پر قبضہ،چین شرعیہ اقتدار کو دے سکتا ہے منظور: رپورٹ

طالبان کا افغانستان پر قبضہ،چین شرعیہ اقتدار کو دے سکتا ہے منظور: رپورٹ

بیجنگ: افغانستان(Afghanistan) پر طالبان(Taliban) کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اس سے صرف پاکستان(Pakistan) اور چین کو چھوڑ کر دنیا کے بیشتر ممالک خوف میں ہیں۔ اس درمیان امریکی نیوز چینل سی این این میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین طالبان کو قانونی اقتدار کے طور پر منظوری دے سکتا ہے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نیوز کے مطابق، افغانستان میں موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے چینی فوج اور خفیہ اندازہ نے انہیں دہشت گردانہ گروپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو رسمی شکل دینے کےلیے ترغیب دی ہے۔

کچھ دن پہلے ہی چین نے طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی بردار(Mullah Abdul Ghani Baradar) سمیت کچھ اہم سیاسی لیڈروں کو امن مذاکرات کی آڑ میں بیجنگ بلایا تھا۔ اس دوران چین نے طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا۔ اس معاہدہ کے تحت طالبان شنجیانگ صوبہ میں اسلامی تنظیموں کو تعاون بند کرے گا، بدلے میں چین افغانستان میں اس دہشت گرد تنظیم کو منظوری دے سکا ہے۔

طالبان نے مئی سے افغانستان پر قبضہ کے ارادے سے جنگ شروع کی تھی۔ ایک کے بعد ایک شہروں کو اپنے قبضے میں کرتا ہوا کابل کی طرف آگے بڑھ رہا تھا۔ اتوار کو طالبان نے بغیر لڑائی کئے کابل پر قبضہ کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی جنگ ختم ہونے اور افغانستان میں شریعہ قانون نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی اچانک واپسی بیجنگ کے لئے مواقع اور چیلنج دونوں بن کر ابھری۔ مواقع اس لئے کیونکہ چین  جزوی طور پر مغرب کی طرف سے خالی ہونے والی خلا کو پُر کر سکتا ہے۔ چیلنج اس لئے کیونکہ طالبان اسلامک گروپوں کے ساتھ تاریخی تعلقات والی ایک تنظیم ہے۔ چین کے پاکستان کو چھوڑ کر اسلامک ممالک سے تعلقات کچھ ٹھیک نہیں ہیں۔

Recommended