Urdu News

طالبان : افغانستان میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے دوحہ میں طالبانی لیڈران کی بات چیت

طالبان

طالبان : افغانستان میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے دوحہ میں  طالبانی لیڈران  کی بات چیت

کابل ، 17 اگست

عسکریت پسند تنظیم طالبان نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں مستقبل کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات چیت جاری ہے جس میں اس کا ڈھانچہ اور نام بھی شامل ہے اور وہ جلد ہی اس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے طالبان کے ایک اعلیٰ افسر نے ’طلوع نیوز‘ کو بتایا کہ ان کی قیادت دوحہ اورافغانستان میں عالمی برادری اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں طالبان کے سیاسی نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ یہ طالبان کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک امتحان کا سامنا ہے کیونکہ اب ہم لوگوں کی حفاظت کے بھی ذمہ دار ہیں۔

دریں اثنا طالبان پیر کے روز کابل میں ’طلوع نیوز‘ کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور سیکورٹی اہلکاروں کے ہتھیاروں کو چیک کیا ، حکومت کی جانب سے جاری ہتھیار اکٹھے کئے اور کمپاؤنڈ کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔چیکنگ کے دوران چینل کے ملازمین کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔

Recommended