نئی دہلی ، 20 اگست
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 37،571 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 524 کی کمی درج کی گئی ہے۔ ملک میں جمعرات کو 54 لاکھ 71 ہزار 282 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےاوراب تک 57 کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار 488 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،571 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 555 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 61 ہزار 635 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹو کیسز 524 کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 605 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 540 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 589 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہو کر 1.12 فیصد ، شفایابی شرح بڑھ کر 97.54 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 486 کم ہو کر 61082 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 5557 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6214921 ہوگئی ہے ، جب کہ 154 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135567 ہوگئی ہے۔