Urdu News

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسین پوری دنیا میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسین پوری دنیا میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کے ممالک میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ عاشورہ کے دوران عزادار و سوگوار مختلف طریقوں سے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحے کو یاد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور مجالس ہو رہی ہیں۔ عراق کے مقدس شہر کربلا میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار یوم عاشورہ پر امام حسین کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔عراق کے شہر بصرہ میں بھی لوگ سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے شہرکراچی میں کووڈ نائنٹین کے پیش نظر سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ واضح رہے ترکی میں اٹھارہ اگست کو ہی یوم عاشورہ منایا گیا۔

محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔ محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کی بالا دستی کے لئے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی جس کی یاد میں یوم عاشورہ آج پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے مساجد، امام باگارہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

Recommended