راہل گاندھی نے والد راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 20 اگست (انڈیا نیرٹیو)
ملک کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کی صبح ویر بھومی پہنچے اور اپنے والد راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس دوران لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، شکتی سنگھ سمیت کئی کانگریس لیڈران موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ راجیو گاندھی 20 اگست 1944 کو پیدا ہوئے تھے۔ راجیو نے سابق وزیر اعظم اوراپنی والدہ اندرا گاندھی کے قتل کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ کانگریس نے بھارت رتن راجیو گاندھی کی سالگرہ کو سدبھاؤنا دوس کے طور پر مناتی ہے۔