Urdu News

جموں وکشمیر : پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے جیش محمد کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

جموں وکشمیر

سری نگر: جنوبی کشمیر(South Kashmir) کے پلوامہ ضلع(Pulwama District) کے اونتی پورہ میں ناگبورین ترال کے جنگلی علاقے کے اوپری علاقوں میں ہفتہ کو مبینہ دہشت گردوں(Terrorist) اور سیکورٹی اہلکاروں(security forces) کے درمیان مڈبھیڑ میں جیش محمد کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل جموں وکمشیر کے اونتی پورہ میں جمعہ کو تصادم میں حزب المجاہدین کے دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد پلوامہ کے اونتی پورہ کے ناگبورین ترال کے جنگلی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے بی ایس ایف اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی۔ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا اور دہشت گردوں کو خود سپردگی کرنے کو کہا۔

واضح رہے کہ خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گردوں کی طرف سے کی جارہی فائرنگ کا جواب دینے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی گولی چلانی پڑی۔ دونوں طرف سے ہوئی فائرنگ کے دوران جیش محمد کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق، فوج نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

حزب المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے اونتی پورہ میں جمعہ کی صبح تصادم کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے دو مبینہ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ یہ دونوں حزب المجاہدین نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوئی تھی۔

Recommended