Urdu News

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے اہل وطن کو اونم پر دی مبارک

اونم

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے اہل وطن کو اونم پر دی مبارک

نئی دہلی، 21 اگست (انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اہل وطن کو اونم کی مبارک باد دی۔صدر کووند نے ایک ٹویٹ میں کہا، " تمام اہل وطن کو اونم کی مبارک باد۔ یہ تہوار نئی فصل کا جشن ہے۔ یہ کسانوں کی سخت محنت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ مادر فطرت کے لیے اظہار تشکر کا موقع ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔"

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو نے ٹویٹ کیا، ”اونم ہماری رسومات کو ماننے والوں کا تہوار ہے، یہ عوامی مفاد میں اچھی حکمرانی کا جشن ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ راجہ مہابلی ہم وطنوں کو صحت، سلامتی اور خوشحالی سے نوازے، انہیں صحت مند رکھے۔ اونم پر نیک خواہشات۔"

وزیراعظم نریندر مودی نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’اونم کے خاص موقع پر مبارکباد۔ یہ تیوہار مثبت، جوش، بھائی چارے اورنیک نیتی سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر میں ہر کسی کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔

اونم کیرالا کا ایک اہم تیوہار ہے۔ یہ تیوہار ہر سال ستمبر میں راجا مہابلی کے خیر مقدم میں منعقد کیا جاتا ہے اور 10 دنوں تک چلتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، " اونم کے خاص موقع پر مبارکباد، مثبت، جوش، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا تہوار۔ میں سب کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔"

Recommended