نئی دہلی۔ 21 اگست نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے قوم کو رکشابندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
"میں رکشا بندھن کے مبارک موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
رکشابندھن ہمارے معاشرے میں بھائیوں اور بہنوں کے مابین پیار اور محبت کے مضبوط بندھن کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک بھائی اور ایک بہن کا رشتہ بہت خاص ہوتا ہے اور رکشابندھن باہمی احترام ، پیار اور ہمدردی سے معمور اسی غیر معمولی بندھن کا تہوار ہے۔
یہ تہوار ہمیں روایتی طور پر ہمارے معاشرے میں خواتین کو دیے گئے بلند مقام کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے ، اس موقع پرہم اپنے ملک اور معاشرے میں خواتین کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا از سر نو اعادہ کریں۔
میں اپنے ملک کے شہریوں کو رکشا بندھن کے مبارک موقع پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ "