Urdu News

افغانستان :کابل سے ہندوستان لوٹے لوگوں نےکہا کہ ہم خوش قسمتی سے واپس آگئے

افغانستان :کابل سے ہندوستان لوٹے لوگوں نےکہا کہ ہم خوش قسمتی سے واپس آگئے

طالبانی گروپ سے ڈرے سہمے لوگوں نے وطن پہنچ کر چین کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تئیں ہم سب ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں کہ ہمیں طالبانیوں کے چنگل سے آزاد کراکر وطن واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان(Afghanistan) بحران کے درمیان کابل سے نکالے گئے ہندوستانیوں کا ایک اور گروپ آج دوحہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کی مدد سے ہندوستان واپس پہنچ گیا۔ ان 146 ہندوستانیوں(Indians) کے گروپ کو اتوار کو افغانستان کی راجدھانی کابل(Kabul) سے طیارہ کے ذریعہ نکال کر دوحہ کے راستے دہلی لایا گیا ہے۔ اس سے پہلے 135 ہندوستانیوں کا پہلا جتھہ قطر کے راستے ہندوستان اتوار کو ہندوستان پہنچا تھا۔ انہیں ہفتہ کو افغانستان سے باہر نکالا گیا تھا۔ سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ افسر ان ہندوستانیوں کو محفوظ ملک لوٹنے کے لئے ضروری کاونسلر اور لاجسٹکس سپورٹ مہیا کرا رہے ہیں۔

اس سے پہلے ہندوستان اتوار کو 392 لوگوں کو تین الگ الگ فلائٹ سے ملک میں واپس لایا ہے۔ ان میں 2 افغانی لیڈر بھی شامل ہیں۔ انہیں افغانستان کے کابل سے باہر نکالا گیا ہے۔ وہیں 87 ہندوستانیوں اور دو نیپالی لوگوں کو بھی ایئر انڈیا کی اسپیشل فلائٹ سے دوشانبے سے لایا گیا ہے۔ انہیں افغانستان سے نکال کر تاجکستان کی راجدھانی لے جایا گیا تھا۔

ہندوستان نے افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک لانے کے مقصد سے کابل سے ہفتے میں دو فلائٹ مقرر کی ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد  سے وہاں تبدیل شدہ حالات کے درمیان اس وقت تقریباً سبھی ملک اپنے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں۔ طالبان کے خوف کے سبب بڑی تعداد میں افغانستان کے لوگ بھی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اس کے لئے وہ اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کر رہے ہیں۔

ہندوستانی افسران کا ایک چھوٹا گروپ افغانستان بین الاقوامی ایئر پورٹ پر خراب صورتحال اور چیلنج سے پُرحالات کے درمیان لوگوں کو ہندوستان پہنچانے کی مہم میں ہم آہنگی کا موحول بنا رہا ہے۔ ذرائع نے اتوار کو اس بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بہو- ایجنسی گروپ ہوائی اڈے پر سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رہے امریکی افسران کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ہم آہنگی کر رہا ہے۔

Recommended