Urdu News

بہار کی حکمران جماعت اور حزب اختلاف نے ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں مودی سے ملاقات

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو

بہار کی حکمران جماعت اور حزب اختلاف نے ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں مودی سے ملاقات

نئی دہلی ، 23 اگست

بہارمیں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد اور اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے لیڈروں نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانےکے مطالبے کے سلسلے میں آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادو کی قیادت میں دس سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم دفتر میں مودی سے ملاقات کی۔

وفد میں بہار کے وزیر وجے کمار چودھری ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر جنک رام ، کانگریس کے لیڈر اجیت شرما ، ہندوستان عوامی مورچہ کے جیتن رام مانجھی ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اسمبلی اجے کمار ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر سورج کانت پاسوان ، وی آئی پی پارٹی کے لیڈر مکیش ساہنی ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اختر امام شامل تھے۔

Recommended