نئی دہلی، 22اگست ،2021 / خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کل نئی دلی میں قومی مونی ٹائزیشن پائپ لائن کا آغاز کریں گی۔
قومی مونی ٹائیزیشن پائپ لائن (این ایم پی) مرکزی حکومت کی براؤن فیلڈ کے بنیادی ڈھانچوں کے اثاثوں کی چار سالہ پائپ لائن پر مشتمل ہے۔ سرمایہ کاروں کو واضح خاکہ فراہم کرنے کے علاوہ این ایم پی حکومت کے اثاثوں کے مونی ٹائیزیشن اقدام کے لیے ایک وسط مدتی نقشۂ راہ کے طور پر کام کرے گی۔
مرکزی بجٹ 22-2021 میں بنیادی ڈھانچے کے لیے اختراعی اور متبادل فائنانس کے حصول کی خاطر اثاثوں کے مونی ٹائیزیشن پر زور دیا گیا ہے اور اس میں کئی کلیدی اعلانات کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی مونی ٹائیزیشن پائپ لائن کتاب کا اجرأ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر رجیو کمار ، سی ای او ، جناب امیتابھ کانت اور اُن وزارتوں کے سکریٹریوں کی موجودگی میں کیا جائے گا جن کے اثاثے مونی ٹائیزیشن پائپ لائن میں شامل ہیں۔