Urdu News

جناب دھرمیندر پردھان این ای پی 2020 کی کچھ اہم پہل کا افتتاح اور این ای پی کے نفاذ کے ایک سال کی حصولیابیوں پر ایک کتابچہ جاری کریں گے

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان

 

 
 

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ کے ایک سال پورا ہونے پر، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم نے این ای پی کے نفاذ کی ایک سال کی حصولیابیوں پر ایک کتابچہ تیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان 24 اگست، 2021 کو ورچوئل طریقے سے اس کتابچہ کو جاری کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/E9dr7KXXEAsUPtPN116.jpg

کتابچہ کے اجرا کے علاوہ، وزیر تعلیم این ای پی 2020 کے تحت کچھ پہل کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان میں دیکشا پر نپن بھارت ایف ایل این  آلات اور وسائل شامل ہیں جو کہ نپن بھارت کے نفاذ کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اساتذہ کی مدد اور رہنمائی کے لیے دیکشا کے تحت تیار کیے گئے ایف ایل این وسائل سے جڑا ایک الگ دائرہ کار ہے۔ اس کے علاوہ اس میں – ورچوئل لائیو کلاس روم اور ورچوئل لیب کے ذریعے ایک جدید ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے این آئی او ایس کا ورچوئل اسکول، اور این سی ای آر ٹی کا متبادل تعلیمی کیلنڈر 22-2021 بھی شامل ہیں۔ این سی ای آر ٹی تعلیمی کیلنڈر 22-2021 میں نصاب یا نصاب سے لیے گئے اسباق کے نتائج، موضوعات اور ابواب کے سلسلے میں دلچسپ اور چنوتی بھری سرگرمیوں کی ہفتہ وار اسکیم شامل ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار کے ساتھ مل کر، معذوروں کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے تعاون سے این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کردہ ’پریا‘ – رسائی کتابچہ کا اجرا بھی کریں گے۔ اس کتابچہ کا مقصد شمولیتی تعلیم کی سمت میں اٹھائے گئے ایک قدم کے طور پر بچوں میں ان کے ابتدائی سالوں سے رسائی کے تصور اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

چونکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تمام سطحوں پر مجموعی تعلیمی نظام میں ایک اہم تبدیلی کا تصور کیا گیا ہے، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے این ای پی 2020 کو ایک مشن موڈ پر نافذ کیا ہے اور این ای پی کے نفاذ کے لیے ’سارتھک‘ نامی ایک لچکدار، باہم مربوط، علامتی اور شمولیتی اسکیم تیار کی ہے۔ محکمہ نے اس ایک سال میں 62 اہم پڑاؤ پار کیے ہیں، جو اسکولی تعلیم کی تصویر بدل دیں گے۔ ان میں نپن بھارت مشن آن فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومیریسی، مجموعی تعلیمی اسکیم کو این ای پی 2020 کے موافق بنانا، تین مہینے کا اسکول تیاری ماڈیول – ’ودیا پرویش‘، نیشنل ڈجیٹل ایجوکیشن آرکی ٹیکچر (ان ڈی ای اے آر) کا بلو پرنٹ، ’نشٹھا‘ کے تحت ثانوی اساتذہ کی صلاحیت سازی، تجزیہ میں بہتری، ’دیکشا‘ سے متعلق ڈجیٹل مواد وغیرہ شامل ہیں۔

پروگرام میں معذوروں کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے سینئر افسران، خود مختار اداروں کے سربراہ اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ اسکولی تعلیم کے سینئر افسران شریک ہوں گے۔ پروگرام کے بعد نپن بھارت مشن کے آگے کی راہ کے موضوع پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ایس سی ای آر ٹی کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کیا جائے گا۔

Recommended