نئی دہلی25؍اگست2021: بھارت نے گذشتہ کل تک59 کروڑ ٹیکے لگاکر ایک بڑا سنگ میل طےکیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 61,90,930 افراد کو کووڈ کی خوراکیں دی گئیں۔ آج صبح سات بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے مطابق 65,52,748 سیشنز کے ذریعہ مجموعی طورپر59.55 کروڑ(59,55,04,593)ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
آج صبح 8 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار حسب ذیل ہیں، جن کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں:
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن |
پہلی خوراک |
1,03,54,325 |
دوسری خوراک |
82,50,871 |
|
پیش پیش رہنے والے کارکن |
پہلی خوراک |
1,83,09,553 |
دوسری خوراک |
1,27,11,166 |
|
18سے 44سال کی عمر کےا فراد |
پہلی خوراک |
22,37,85,210 |
دوسری خوراک |
2,11,94,373 |
|
45سے 59سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
12,43,11,158 |
دوسری خوراک |
4,99,65,293 |
|
60سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
8,40,42,537 |
دوسری خوراک |
4,25,80,107 |
|
میزان |
59,55,04,593 |
سبھی کو کووڈ -19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع ہوا تھا۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو وسعت دینے اور اس کا دائرہ بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 34،169 مریضوں کی بازیابی نے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے) بڑھ کر 3،17،54،281 ہو گئی ہے۔
بھارت میں سردست صحت یابی کی شرح 97.67 فیصد ہے ۔
مسلسل 52 ویں دن یومیہ 50000سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد37,593 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں سردست ایکٹیو کیسز کی تعداد 3,22,327 ہے ۔جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کامحض 0.99فیصد ہے ، ایکٹیو کیسز اس وقت ملک کے کل مثبت کیسز کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں بڑی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں مجموعی طور پر 17،92،755 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک 51.11 کروڑ (51،11،84،547) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ایک طرف جب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 1.92 فیصد ہے ، جو گزشتہ 61 دنوں میں 3فیصدسے بھی کم ہے۔ متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح بھی سردست 2.10فیصد ہے ، جو پچھلے 30دن میں 3فیصد سے بھی کم اور مسلسل 79 دنوں میں 5 فیصد سے بھی کم ہے ۔