Urdu News

ڈی جی جی آئی کی گرو گرام شاخ نے ان پٹ ٹیکس قرض (آئی ٹی سی) جعل سازی کی پاداش میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن ورلڈ بینک کی میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکہ کے سرکاری دورے پر

 نئی دہلی ، 25 اگست  ، 2021 :

جی ایس  ٹی  انٹیلی جینس کے  ڈائریکٹوریٹ جنرل   کے ہریانہ  کے گروگرام میں  زونل یونٹ  ( جی زیڈ یو)  نے اس  سے پہلے ایک کیس کا پردہ فاش کیا تھا ۔ جس میں   ایم / ایس   ریڈا مینسی  ورلڈ  کے  پروپرائٹر  سنجے  گوئل  اور جناب  دیپک  شرما نے جعل سازی  کر کے 176 کروڑ  روپے کی  کل فرضی  آئی ٹی سی  کی  دھوکہ دہی کی تھی  ۔ان  دونوں کا آٹھ غیر موجود   کمپنیوں  پر  کنٹرول حاصل ہے  اس کے  مطابق ، اس معاملے   میں ڈی جی جی آئی   نے  ایم / ایس  ریڈا مینسی  ورلڈ  کے  پروپرائٹر  جناب سنجے گوئل اور جناب  دیپک شرما کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس معاملے کی  مزید تحقیقات کرنے پر  مزید  دو کلیدی  افراد جناب  منیش  مودی  اور جناب  گورو اگروال کا کردار بھی ابھر کر سامنے آیا ہے ۔

مزید چھان بین کے ذریعہ انکشاف  ہونے والی تفصیلات  کی بنیاد پر ، اس محکمے  نے پیتم پورہ  نئی دہلی  کے رہائشی  جناب منیش مودی  چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کو گرفتار  کیا۔  ان پر اشیا اور  خدمات کی حقیقی سپلائی   کئے  بغیر  ہی ان  پٹ قرض (آئی ٹی سی) کو دھوکہ دہی سے خرد  برد کرنے کی غرض سے  فرضی کمپنیاں  چلانے کا ریکٹ  تیار کرنے کے الزامات  عائد کئے گئے ہیں ۔ اس بات کا بھی انکشاف   ہوا ہے کہ جناب  منیش مودی نے فرضی  کمپنیوں  ایم/ ایس  نوارن  اینٹرپرائز  اور  ایم / ایس  پنچوٹی   اینٹرپرائز کا انتطام / کنٹرول سنبھال رکھا ہے ۔ جن کے ذریعہ  انھوں نے  جعل سازی   کر کے  36 کروڑ روپے   تک کے فرضی  آئی ٹی سی کو خرد برد کیا  ہے۔ اس کے علاوہ  ان کے پاس سے ان الزامات  کی تائید میں  ایسے  ثبوت بھی ملے ہیں جن سے  ظاہر  ہوتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ  وہ ایسے  ہی  مقاصد  کے لئے  مزید ایسی  کمپنیوں  کو کنٹرول / یا ان کا انتطام وانصرام سنبھال رہے ہوں ۔ اس کے لئے  مزید چھان بین جاری  ہے۔

آئی ٹی سی  جعل سازی  کے اس ریکٹ میں ملوث مزید ایک کلیدی  شخص جناب  گورو اگروال  پارٹنر  ایم / ایس  اگروال  اینڈ کمپنی  ( آئی ٹی سی  کے مجاز ڈیلر) کا نام بھی ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ انھوں نے جعل سازی کر کے 15 کروڑ روپے  مالیت کے فرضی  ان پٹ  ٹیکس قرض( آئی ٹی سی )  کی خرد برد  کی ہے۔ ( ان میں جی ایس ٹی اور سیس شامل ہے ۔)  اس لئے  انہیں بھی  اس محکمے  نے انہی الزامات کی بنا پر  گرفتار  کیا ہے۔

اسی کے مطابق  23 اگست 2021 کو جناب منیش  مودی  اور  جناب گورو  اگروال  کو گرفتار  کیا گیا اور  انہیں  ڈپٹی ایم ایم دہلی  کے  سامنے پیش کیا گیا  جنہوں نے  ان افراد  کو 14 روز کی عدالتی  تحویل میں بھیجنے  کا حکم دیا ۔ ان دونوں  افراد نے بالترتیب 36 کروڑ روپے  اور   15 کروڑ روپے  سے زیادہ  کی فرضی  آئی ٹی سی  کی خرد بر د  کی  ہے۔

 اس سلسلے  مین مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

Recommended