- دہلی کے مشہور میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں اس کی لانچنگ ہوگی
- بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ اورپہلوان سنگرام سنگھ ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے
- فی الحال فٹ انڈیا مہم آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن کے حصے کے طورپر فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا بھی انعقاد کررہاہے
فٹ انڈیا مہم کی دوسری سالگرہ کا جشن منانے کے لئے اورآزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر امورنوجوان اور کھیلوں کے وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 29اگست ، 2021کو فٹ انڈیا موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کریں گے ۔ ایپلی کیشن کی لانچنگ دہلی کے معروف میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ہوگی ،جہاں امورنوجوان اورکھیلوں کے وزیرمملکت جناب نشیت پرمانک بھی شریک ہوں گے ۔
وزراء بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ ، پہلوان سنگرام سنگھ ، اعیاز میمن ، کپٹن اننی دبیہ ، اسکولی طالب علم اورایک گھریلوخاتون ورچوئل طریقے سے جڑیں گے ۔ جو لانچنگ کے بعد فٹ انڈیا ایپ کا استعمال کرکے عوام کو دکھائیں گے ۔
فٹ انڈیا ایپ اینڈرائیڈ اورآئی اوایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا ۔اس ایپ کو بنیادی اسمارٹ فونس پربھی کام کرنے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیارکیاگیاہے ۔
لانچ کی تقریب فٹ انڈیا کے فیس بک پیج پربراہ راست دیکھ سکتے ہیں اوراسے 29اگست کے بعد گوگل پلے اسٹور یا ایپل پلے اسٹور سے مفت ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے 29اگست ، 2019کو فٹ انڈیا مہم کو بھارت کو فٹ اور صحت مند ملک بنانے کے تصورکے ساتھ شروع کیاتھا ۔ گذشتہ دوسالوں سے فٹ انڈیا مہم نے ملک بھرمیں فٹ انڈیا اسکول ویک ، فٹ انڈیا فریڈم رن ، فٹ انڈیا سائیکلوتھن اور کئی دیگرمہمات کے ذریعہ لاکھوں لوگوں تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔
فی الحال فٹ انڈیا مہم ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کا جشن منانے کے لئے فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0کاانعقاد بھی کررہی ہے ۔ بھارت کی آزادی کا جشن منانے کے لئے یہ مرکزی حکومت کی ایک پہل ہے