Urdu News

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ آئیکونک ویک کا اختتام

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

 نئی دہلی،  30/اگست 2021 ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے منعقدہ آزادی کا امرت مہوتسو کی ایک ہفتے پر مشتمل تقریب ’آئیکونک ویک‘ کا کل اختتام ہوگیا۔ 23 اگست سے شروع ہوئی ان تقریبات میں وزارت کی سبھی میڈیا اکائیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس ہفتہ کی سب سے قابل ذکر خصوصیت مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ مرکزی وزراء جناب جی کشن ریڈی، جناب ارجن رام میگھوال، ڈاکٹر ایل موروگن اور محترمہ میناکشی لیکھی کے ذریعے ای- فوٹو نمائش ’’آئین سازی‘‘ اور ورچول پوسٹر نمائش ’’چترانجلی @75‘‘ کا افتتاح تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-30at5.14.34PM(1)1HH0.jpeg

ہفتہ کے دوران دوردرشن نیٹ ورک نے ’’نیتاجی‘‘، ’’ریاستوں کا انضمام‘‘ وغیرہ جیسی دستاویزی فلموں کے ایک سلسلے کی نمائش کی۔ اس کے علاوہ ’’راضی‘‘ جیسی بھارتی فلمیں بھی نشر کی گئیں۔ این ایف ڈی سی نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم www.cinemasofindia.com  پر ’’آئی لینڈ سٹی‘‘، ’’کراسنگ بریجیز‘‘ جیسی فلموں کے خاص طور پر تیار کئے گئے بکے (گلدستہ) کی اسکریننگ کرتے ہوئے ایک فلم فیسٹول کا انعقاد کیا۔

ڈی ڈی اور اے آئی آر ریجنل نیوز اکائیوں میں مجاہدین آزادی، تاریخی اہمیت کے حامل مقامات اور واقعات پر خصوصی کہانیوں کی اپنے ریگولر بلیٹن اور خصوصی پروگراموں کی شکل میں اشاعت کی۔ متعدد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے بھی خصوصی پروگرام پیش کئے اور انھیں نشر کیا۔ ان پروگراموں میں مجاہدین آزادی اور جنگ آزادی کے گمنام ہیروز کے غیرمعمولی تعاون، شجاعت، تندہی، ایثار و قربانی سمیت مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونی کیشن کے متعدد ریجنل آؤٹ ریچ بیوروز نے متعدد مربوط مواصلاتی اور آؤٹ ریچ پروگراموں، سانگ اینڈ ڈراما ڈویژن کے ذریعے ملک بھر میں واقع 1000 سے زیادہ پی آر ٹی کے توسط سے نکڑ ناٹکوں، اسکٹس (طنز و مزاح کی چاشنی سے بھرپور مختصر ادب پارہ)، میجک شوز، پپیٹری (کٹھ پتلیوں کا کھیل)، لوک گیت گانےکا اہتمام کیا گیا۔ ریاستوں میں نہرو یوا کیندر اور این ایس ایس اکائیوں کے ساتھ حصے داری میں فریڈم واک کا انعقاد کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے بنگلورو میں آر او بی کے ذریعے مجاہدین آزادی پر مبنی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ بیکانیر میں اسی طرح کے پروگرام میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آر او بی راجستھان کے ذریعے منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔

پریس انفارمیشن بیورو کی ریجنل اکائیوں نے ملک بھر میں مختلف موضوعات پر ویبیناروں کا انعقاد کیا۔ ریاستوں نے جنگ آزادی کے دوران ریاستوں کے ہیروز کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے ان موضوعات کا انتخاب کیا تھا۔ 90 سالہ مجاہد آزادی روہنی گاونکر نے جنگ آزادی میں ممبئی کے رول پر پی آئی بی ممبئی کے ویبینار سے خطاب کیا۔ آئیکونک ویک کے دوران بھونیشور ریجنل اکائی کے ذریعے منعقدہ ویبینار سے نوجوان ناظرین متعدد کوئیز اور انٹرایکٹیو سرگرمیوں اور مسابقوں کے توسط سے جڑے رہے۔

آئیکونک ویک جن- بھاگیداری یعنی لوگوں کی حصے داری کے خیال پر مرکوز تھا۔ اس کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسو، کو حکومت کی رہنمائی میں ہونے والے پروگرام کی بجائے ایک عوامی تحریک بنانا ہے۔

Recommended