نئی دہلی، 31/اگست2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کل قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آر ٹی) کے 61ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب سبھاش سرکار اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کے ساتھ ڈی او ایس ای ایل کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنتوش کمار سارنگی، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سری دھر شریواستو اور وزارت تعلیم اور این سی ای آر ٹی کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ایک اہم قومی ادارے کے طور پر کونسل اسکولی تعلیم کے شعبے میں امتیاز، مساوات، شمولیت اور معیار کو فروغ دینے کے تئیں پابند عہد ہے۔ اپنے قیام کی 6 دہائیوں کے دوران کونسل کی اہم سرگرمیوں میں تحقیق، نصاب تعلیم کا فروغ، نصاب اور تربیت سے متعلق مواد (بالمشافہ اور آن لائن دونوں) اور سپلیمنٹری قارئین شامل ہیں، جس کا مقصد ٹیچر ایجوکیٹرس، اساتذہ اور طلباء کی ضرورتوں کی تکمیل کرنا ہے۔ ادارے نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 پر زمینی سطح سمیت سبھی سطحوں پر منعقدہ سبھی غور و خوض اور مشوروں میں اہم تعاون دیا ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی حصول یابی جائزہ (این اے ایس) کی مدد سے جمع کی گئی طلباء کی حصول یابیوں کے بارے میں انتہائی اہم معلومات حاصل کرنے میں اہم پہل کی گئی۔ موضوعات کی بہتر سمجھ اور کنسیپٹ (خیال/ تصور) کی وضاحت کے لئے لرننگ آؤٹ کمس (ایل او) کو فروغ دینے اور اسکولی تعلیم کے سبھی مراحل کو شامل کرنے والے سبھی موضوعات میں ای- مشمولات / مواد تیار کرنے میں تعاون دیا گیا تھا۔ ای سی سی ای نصاب اور رہنما ہدایات تیار کرنا بھی ادارے کی حصول یابیوں کے ایک دیگر سنگ میل میں شامل تھا۔ این سی ای آر ٹی فی الحال اسکولی تعلیم، اوائل طفولیت نگہداشت اور تعلیم، تعلیم بالغاں اور تعلیم اساتذہ کے لئے قومی نصاب کا خاکہ تیار کرنے کی سمت میں کام کررہا ہے۔ یہ ادارہ ریاستوں کو اپنے خود کے ریاستی نصابی ڈھانچے کو فروغ دینے میں مدد کررہا ہے۔ وبا کے دور میں، این سی ای آر ٹی نے سبھی کلاسیز اور سبجیکٹ کے طلباء کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر تیار کیا، تاکہ اسکول بند ہونے کی صورت میں ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔