نئی دہلی 31 اگست 2021: جولائی 2021 کے مہینے تک مرکزی حکومت ہند کا ماہانہ کھاتہ مرتب کر دیا گیا ہے اور رپورٹ شائع کر دی گئی ہے۔
جھلکیاں حسب ذیل ہیں:-
مرکزی حکومت نے جولائی 2021 تک 6,83,297 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بجٹ تخمینہ کا 34.6 فیصد) وصول کئے۔اس میںٹیکس آمدنی (نیٹ ٹو سینٹر) کے 5,29,189 کروڑ روپےغیر ٹیکس آمدنی کے 1,39,960 کروڑ روپے اورغیر مقروض سرمائے کے 14,148 کروڑ روپے شامل ہیں۔ غیر قرض کیپیٹل رسیدوں میں 5,777 کروڑ روپے کی قرض کی وصولی اور 8,371 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ جولائی، 2021 تک 1,65,064 کروڑ روپے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس حصص کی تقسیم کے لئے منتقل کئے۔
مرکزی حکومت کے کل اخراجات 10,04,440 کروڑ (متعلقہ بجٹ اخراجات 2021-22 کا 28.8 فیصد) ہیں جن میں سے 8,76,012 کروڑ روپے آمدنی کے کھاتے اور 1,28,428 کروڑ روپے سرمائے کے کھاتے کے ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے 2,25,817 کروڑ روپے سود کی ادائیگی کے ہیں اور 1,20,069 کروڑ روپے بڑی رعایات کے اکاونٹ سے متعلق ہیں۔