Urdu News

افغانستان کی زمین ، ہندوستان کے خلاف نہ استعمال کرنے پر طالبان نے کیا کہا؟

افغانستان کی زمین ، ہندوستان کے خلاف نہ استعمال کرنے پر طالبان نے کیا کہا؟

امریکہ کے افغانستان سے مکمل طور پر انخلا کے ساتھ ہی ہندوستان(India) اور طالبان(Taliban) کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ طالبان لیڈر شیر محمد استانک زئی(Sher Mohammed Stanekzai) نے قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل سے ملاقات کی ہے۔ بات چیت میں شیر محمد استانک زئی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانی زمین کا استعمال ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ استانک زئی دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔دیپک متل اور استانک زئی کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔

ہندوستانی ٹائمس کی خبر کے مطابق، اتنا ہی نہیں طالبان لیڈر شپ نے افغانستان میں ہندوستان کی مثبت کوششوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ شیر محمد استانک زئی سے بات چیت میں دیپک متل نے واضح کیا کہ افغانستان میں اب بھی پھنسے ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ہندوستان نے بغیر پاکستانی دہشت گرد تنظیم کا نام لئے افغانی زمین سے اپنے خلاف کسی قدم کو روکنے کی بھی بات کہی۔

وزارت خارجہ نے جاری کیا بیان

وہیں وزارت خارجہ نے منگل کے روز بیان جاری کرکے اس ملاقات کے بارے میں اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ’قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل نے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استانک زئی سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ افغانستان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد واپسی پر مرکوز رہی‘۔

Recommended