نئی دہلی، 2 ستمبر
راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مشرا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ان کے بیٹے کُشان مشرا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر مشرا 65 برس کے تھے۔مسٹر مشرا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہے۔ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے کوٹے سے راجیہ سبھا پہنچے تھے لیکن سال 2018 میں پارٹی چھوڑکر ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگیرس میں شامل ہوگئے تھے۔مسٹر مشرا کے انتقال پر ملک کے کئی بڑے لیڈروں نے رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے چندن مترا کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا۔مسٹر مودی نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’مسٹر چندن مترا جی کو ان کی دانش مندی اور بصیرت کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا اور سیاسی شعبے میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں میری تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘۔مسٹر مترا کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ پائنیر اخبارے چیف ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائرکٹر تھے۔