ویلنگٹن، 3 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں داعش سے متاثر سے ایک شخص نے حملہ کیا۔ یہاں کی سپر مارکیٹ میں حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے چھ افراد کو زخمی کردیا۔ دہشت گرد بعد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگ اس کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا اور 2011 میں نیوزی لینڈ آیا تھا۔
آرڈن نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی اور اسے 60 سیکنڈ کے اندر اندر گولی مار دی گئی۔ پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے بتایا کہ حملہ آور گلین ایڈن میں واقع اپنے گھر سے نیو لن میں کاؤنٹ ڈاؤن سپر مارکیٹ پہنچا اور اس نے چاقو سپر مارکیٹ سے ہی خریدا تھا۔