Urdu News

ٹوکیو پیرالمپک بیڈمنٹن: پرمود بھگت فائنل میں پہنچے، ہندوستان کے لیے مزیدایک میڈل کو یقینی بنایا

ٹوکیو پیرالمپک بیڈمنٹن: پرمود بھگت فائنل میں پہنچے

ٹوکیو پیرالمپک بیڈمنٹن: پرمود بھگت فائنل میں پہنچے، ہندوستان کے لیے مزیدایک میڈل کو یقینی بنایا

ٹوکیو،4 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی پیرابیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ پرمود نے مردوں کے سنگلس کے سیمی فائنل میچ میں جاپان کے فوجیہارا کو 21-11، 21-16 سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ پرمود نے ہندوستان کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنادیا ہے۔اگر پرمود فائنل میں طلائی تمغہ جیت جاتے ہیں تو وہ اولمپک یا پیرالمپک کھیلوں میں بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

واضح ہو کہ بیڈمنٹن میں سائنا نہوال نے لندن اولمپکس 2012 میں کانسے، پی وی سندھو نے ریو 2016 میں چاندی اور ٹوکیو 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ فائنل تک پہنچنے والے پرمود اولمپک یا پیرالمپک گیمس میں بیڈمنٹن میں تمغہ جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت نے ٹوکیو پیرالمپکس میں اب تک دو طلائی، چھ چاندی اور پانچ کانسے کے تمغے جیتے ہیں

Recommended