Urdu News

راہل گاندھی گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں: سمبت پاترا

راہل گاندھی گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں: سمبت پاترا

نئی دہلی، 06 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزام لگایا ہے کہ وہ  گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوے  کہا کہ دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا ان کی عادت ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس  پارٹی کو آگے نہ بڑھانا اور اسے صدر کے بغیر رکھنا راہل گاندھی کی یہ عادت بن گئی ہے   ،وہ محنت نہیں کرنا چاہتے اور دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر کام کرتے  ہیں۔ جب بھی ملک میں  گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست ہوتی ہے، اس میں راہل گاندھی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی نے آج کسانوں کی تحریک کی ایک پرانی تصویر کو ٹویٹ کرکے اور اسے حال کی تصویر کہہ کرگمراہ کرنے اور جھوٹ پھیلانے کا کام کیا ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کانگریس  صدر کے بغیر ہے، لہذا کانگریس زمین پر کوئی مسئلہ اٹھانے سے قاصر ہے۔ اسی لیے وہ جھوٹی تصاویر کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین اور سب سے بڑی ویکسینیشن مہم بھارت میں جاری ہے، پوری دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے۔ لیکن راہول گاندھی ویکسینیشن کے تناظر میں ایک بھی ٹویٹ نہیں کرتے۔ ملک میں تقریباً 68 68.75 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے۔ اتنی بڑی آبادی کو ویکسین ملنے کے بعد بھی راہل گاندھی کا ایک بھی ٹویٹ نہیں آیا۔ پچھلے دو دنوں میں ایک کروڑ سے زائد ویکسین دی گئیں۔ اس کے باوجود، جھوٹی تصاویر کے ذریعے الجھن پھیلانے والے راہل گاندھی اس پر خاموش ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد اور خاندان کے افراد خود چھتیس گڑھ میں ذات پات اور نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ام کے خلاف ایف آئی آر درج  کرانے کی بھی نوبت آ گئی ہے۔ لیکن، راہل گاندھی یہ سب کچھ نہیں  نظر آتا، وہ ان سب سے لاعلم  بنے رہتے ہیں۔

Recommended