Urdu News

اترپردیش اسمبلی انتخابات: اسد الدین اویسی بارہ بنکی دورے پر، یوپی عوام کا کیا ہے رجحان ؟

اترپردیش اسمبلی انتخابات: اسد الدین اویسی بارہ بنکی دورے پر

اتر پردیش میں اسدالدین اویسی کےدورے کا آج تیسرا دن ہے۔آج ایم آئی ایم چیف بارہ بنکی جائیں گے ۔اور عوام سے مخاطب ہوں گے۔بارہ بنکی کے کٹرا محلہ میں عوام سے ملاقات کریں گے ۔اور پارٹی کارکنان کو ذمہ داری سونپیں گے ۔واضح رہے کہ اسدالدین اویسی مشن یوپی پر ہیں ۔اس سے پہلے فیض آباد گئے تھے اور پھر لکھنؤ کا بھی دورہ کیا تھا۔

 اترپردیش اسمبلی انتخابات آئندہ سال کی شروعات میں ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں ووٹروں کو راغب کرنے میں جٹ گئی ہیں۔ بی جے پی، بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی ریاست کی سیاست میں محورتصور کی جاتی ہیں۔ تو ایم آئی ایم کے اکھاڑے میں کودنے سے مقابلہ دلچسپ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے سہ روزہ اترپردیش دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ وہ آج سلطانپور جائیں گے۔جہاں پارٹی کے مختلف پروگراموں میں اسد الدین اویسی شرکت کریں گے۔اسدالدین اویسی پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

یوپی میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ہلچل تیز ہوگئی ہے۔آج ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی یوپی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔اس حوالے سے اسدالدین اویسی نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کی۔جس میں انہوں نے بی جےپی ۔ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی پر نشانہ سادھا ۔وہیں انہوں نے طالبان کے حوالے سے کہاکہ بی جےپی حکومت طالبان کو یو اےپی اےایکٹ کی فہرست میں دہشت گرد تنظیم کے طورپرکیوں نہیں شامل کرتی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ یو پی میں سب کو حصہ ملا، لیکن مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا جس سے سیکولرازم کے نام پر مسلمان اپنے آپ کو ٹھگا محسوس کررہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور ردولی کے رسول آباد چوراہے پر منگل کو ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں کو ٹھگا جارہا ہے۔ اب ہماری تنظیم مضبوط ہے اور ہماری پہلی کوشش ہے کہ اس بڑی ریاست سے ہماری مسلم لیڈر شپ کا آغاز ہو۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج جو لاچار مسلمان ہیں، یوپی میں ان کو حصہ دلانے کے لیے میں آگے کام کررہا ہوں۔ ردولی میں ہمیں مجلس کا ایم ایل اے بنانا ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم پر ووٹ کاٹنے کا الزام لگتا ہے، لیکن کوئی یہاں کے مسلم لیڈروں کا نام نہیں لیتا ہے۔ اویسی نے ردولی کی اوور برج کے بارے میں کہا کہ اگر بابا سے پوچھیں گے یہ کیوں نہیں بنا تو بابا کہیں گے نام بدل دو، ردولی میں کمیونٹی سنٹر کے حالات خراب ہیں۔ پائپ لائن کے لئے روڈ کھدے پڑے ہیں، لیکن بابا نام بدلنے میں مشغول رہتے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ آیا فیروزآباد میں جو بچے بخار کی وجہ سے مارے گئے ہیں وہ نام بدلنے سے واپس آجائیں گے۔ اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلموں کو ڈرانے کی بات کی۔ ایس پی کو یادؤں کی پارٹی بتاتے ہوئے کہا کہ ایس پی سے مسلم امیدوار ہارا اور بی جے پی کا یادو امیدوار جیتا ایسا کیوں؟ بہار میں ہم نے پانچ اراکین اسمبلی جتوائے ہیں۔ ملک کی پارٹیاں مسلم لیڈرشپ کے خلاف ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے مزید کہا کہ کووڈ میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ آکسیجن کی کمی سے لوگ مارے گئے۔ ندی کنارے لاشیں دفن ہوئیں، جنہیں کتوں نے نوچا، ایس پی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 فیصدی مسلمان ہیں اور 9 فیصدی یادو ہیں، لیکن سی ایم آپ کا ہی بنے گا اور ہمیں چپراسی کی نوکری بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اکھلیش اور مایاوتی سے کوئی بات ہوگی تو برابری کی ہوگی۔

Recommended