Urdu News

ستمبر11 جیسے دہشت گردانہ حملوں کے مستقل حل بھارت کے انسانی اقدار میں پنہا: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

بنارس ہندو یونیورسٹی میں سبرامنیہ بھارتی کے نام سے 'چیئر' قائم کرنے کا اعلان

نئی دہلی، 11 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان کی انسانی اقدار دنیا میں 11 ستمبر جیسے دہشت گرد انہ حملوں کا مستقل حل ہے اور اسی دن سوامی وویکانند نے امریکی پارلیمنٹ کے ذریعے ان اقدار کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرداردھام بھون کا افتتاح کیا اور سردھام  -دوم مرحلے کے  گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن  بھی کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج 11 ستمبر یعنی 9/11 ہے۔ دنیا کی تاریخ میں ایک ایسی تاریخ جس کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ اس  دن  انسانیت  پر حملہ ہوا  ہے۔ لیکن اس تاریخ نے پوری دنیا کو بہت کچھ سکھایا۔ ایک صدی قبل یہ 11 ستمبر 1893 کو تھا، جب شکاگو میں مذہب کی عالمی پارلیمنٹ منعقد ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں عظیم اسکالر، فلسفی اور مجاہد آزادی  تمل شاعر سبرامنیم بھارتی کی 100 ویں برسی کے موقع پر ان کے نام پر چیئرکے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو کی آرٹس فیکلٹی میں تمل تعلیمات پر ایک 'سبرامنیہبھارتی پیٹھ' قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سبرامنیم بھارتی جی نے ہمیشہ بنی نوع انسان کے اتحاد اور ہندوستان کے اتحاد پر خصوصی زور دیا۔ ان کے نظریات ہندوستان کی فکر اور فلسفہ کا لازمی جزو ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا وژن جسے سردار صاحب لے کر چلیتھے، وہی فلسفہ مہاکوی بھارتی کی تمل تحریروں میں مکمل   نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبرامنیم بھارتی نے سوامی وویکانند سے تحریک لی اور وہ سری اروبندو سے متاثر تھے۔ کاشی میں رہتے ہوئے، بھارتی نے اپنے خیالات کو نئی سمت اور نئی توانائی دی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گنیش اتسو کے موقع پر سردار دھام بھون کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سب کو گنیش چتر تھی، گنیش اتسو  اور رشی پنچمی اور کسوانی دیوس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سردار دھام ٹرسٹ سے وابستہ تمام ممبران کی انسانیت کی خدمت کے لیے ان کی لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے پاٹیدار برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خاص طور پر غریبوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گجرات ماضی سے آج تک مشترکہ کوششوں کی سرزمین رہا ہے۔ مہاتما گاندھی نے یہاں سے ڈانڈی یاترا کا آغاز کیا جو آج بھی جدوجہد آزادی میں ملک کی اجتماعی کوششوں کی علامت ہے۔ اسی طرح کھیڈا تحریک میں سردار پٹیل کی قیادت میں کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کے اتحاد نے برطانوی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الہام، وہ توانائی آج بھی ہمارے سامنے 'سٹیچو آف یونٹی' کی شکل میں کھڑی ہے، جو گجرات کی سرزمین پر سردار صاحب کا ایک فلک بوس مجسمہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم نے معاشرے کے ان طبقات کو آگے لانے کی مسلسل کوششیں کی ہیں جو پیچھے رہ گئے ہیں۔ آج   دلتوں اور سماجی طور پر پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے کام کیا جا رہا ہے، معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔ یہ کوششیں معاشرے میں ایک نیا اعتماد پیدا کر رہی ہیں۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ طلباء  کو مستقبل میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'اسکل انڈیا مشن' بھی ملک کی بڑی ترجیح ہے۔ اس مشن کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو مختلف مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا ہے اور وہ خود مختار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مارکیٹ میں کن مہارتوں کی مانگ ہو گی، ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کی دنیا میں کس چیز کی قیادت کرنے کی ضرورت ہوگی، قومی تعلیمی پالیسی شروع سے ہی ان عالمی حقائق کے لیے طلباء   کو تیار کرے گی۔ نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن سکیم کے تحت، طلباء  کو اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ مہارت کی ترقی کے تحت اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کئی سالوں کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج گجرات میں جبکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے، لاکھوں نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے ذریعے ایک نیا مستقبل فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی مہم کے ذریعے ایک نیا ماحولیاتی نظام حاصل کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج جس ہاسٹل کی سہولت کا افتتاح کیا جا رہا ہے اس سے بہت سی لڑکیوں کو آگے آنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین عمارتیں، گرلز ہاسٹل اور جدید لائبریری نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی۔ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سینٹر گجرات کی مضبوط پیشہ ورانہ شناخت کو تقویت بخشے گا اور سول سروس سینٹر سول، دفاع اور عدالتی خدمات میں کیریئر کے خواہشمند نوجوانوں کو ایک نئی سمت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار دھام نہ صرف ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ادارہ بن جائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کو سردار صاحب کے نظریات پر زندگی بسر کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔

  انہوں نے کہا کہ پاٹیدار سماج کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جہاں بھی ہو، ہندوستان کا مفاد ان  کے لیے سب سے اہم ہے۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل، مرکزی وزراء  پرشوتم روپل، منسکھ مانڈ ویہ اور انوپریہ پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Recommended