Urdu News

رام ولاس پاسوان کی برسی پر وزیر اعظم مودی نے لکھا خط، خط پر جذباتی ہوگئے ”رام کے ہنومان

رام ولاس پاسوان کی برسی پر وزیر اعظم مودی نے لکھا خط، خط پر جذباتی ہوگئے ”رام کے ہنومان

پٹنہ، 12 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کی آج برسی پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو لے کر چراغ پاسوان نے ملک کے ہر بڑے سیاست داں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ ان میں صدر، نائب صدر، وزیر اعظم سمیت اپوزیشن اور بہار کے گورنر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت تمام سیاستداں شامل ہیں۔ اب وزیر اعظم مصروفیت کی وجہ سے برسی پروگرام میں شرکت کے لیے نہیں آسکے، لیکن انہوں نے پاسوان خاندان کو آنجہانی رام ولاس پاسوان کو لیکر دو صفحات کا خط بھیجا ہے۔ اس خط میں رام ولاس پاسوان کے پورے سیاسی سفر کے ساتھ ان کے کئے گئے کاموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ چراغ پاسوان نے خود اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعظم کے لکھے گئے خط کو شیئر کیا ہے۔ والد کی طرف سے کئے گئے کام کا احترام کرنے پر پی ایم کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔

چراغ نے لکھا ہے کہ والد کے بر سی کے دن وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام موصول ہواہے۔ سر میرے والد کے پوری زندگی کا خلاصہ اپنے الفاظ میں ڈال کر معاشرے کے لیے ان کے کیے ہوئے کام کو سراہا ہے اور اس کے لیے آپ کا پیار ظاہر کیا ہے۔ یہ خط مجھے اور میرے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں طاقت دیتا ہے۔ آپ کی محبتیں اور دعائیں ہمیشہ بنی رہے۔ بڑے صاحب کے لیے دو الفاظ لکھ کرانہیں اپنے یادوں میں رکھنے کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گذشتہ چار ماہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چراغ پاسوان کو وزیر اعظم کا پیغام ملا۔ چراغ پاسوان جو خود کو پی ایم کا ہنومان کہتے ہیں، نریندر مودی سے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد ناراض ہوگئے تھے اور اس کے بعد چچا پشوپتی پارس کو وزیر بنایا گیا۔ لیکن جس طرح وزیر اعظم نے چراغ کو رام ولاس پاسوان کو لے کرخط لکھا ہے۔ اس کے بعد رام ہنومان کے درمیان بڑھتے فاصلے کے کم ہونے کی امید ہے۔

گورنر فاگو چوہان پہنچے رام ولاس پاسوان کی رہائش گاہ پر، تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا

سابق مرکزی وزیر اور ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی پر منعقدہ خراج عقیدت پروگرام میں بہار کے سیاستدانوں کی آمد کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرکزی وزیر پشوپتی پارس اور ایل جے پی کے نائب صدر سورج بھان سنگھ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے گورنر فاگو چوہان بھی رام ولاس پاسوان کی پٹنہ رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ ان کا استقبال خود چراغ پاسوان نے کیا۔ اس دوران گورنر نے رام ولاس پاسوان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔چراغ پاسوان   خود انہیں پروگرام میں شرکت کے لیے راج بھون  میں دعوت دینے پہنچے تھے۔

وزیراعلیٰ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا

اس سے قبل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی رام ولاس پاسوان کو خراج عقیدت پیش کیا، حالانکہ وہ اس پروگرام میں شامل ہوں گے یا نہیں یہ واضح نہیں ہے۔ جے ڈی یو کی جانب سے پارٹی صدر للن سنگھ اور اوپیندر کشواہا نے بھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

رام ولاس پاسوان کے نام پر چراغ۔ تیجسوی کر رہے ہیں سیاست! جے ڈی یو نے سیاست بند کرنے کا دیا مشورہ

بہار میں سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے نام پر سیاست ہورہی ہے۔ چراغ پاسوان اور تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو خط لکھ کر کئی مطالبات کر رہے ہیں۔ اس پر جے ڈی یو نے ان قائدین کو مناسب جواب دیا ہے۔ جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے رام ولاس پاسوان کے نام پر سیاست بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاسوان کے نام پر سیاست بند کریں

کھگڑیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوپیندر کشواہا نے کہا کہ آج کل پارٹی کے لیڈر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ا?ج ہمارے پاس رام ولاس پاسوان جی نہیں ہیں۔ انہوں نے سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ان کے نام پر کچھ مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ فیصلہ کرنے کے اہل ہیں۔ جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کریں گے۔ لیکن سیاسی جماعتوں کے لیے سیاست کا مطالبہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ ہر فیصلہ لینے کے اہل ہیں۔

واضح ہو کہ چراغ پاسوان اور تیجسوی یادو مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ رام ولاس پاسوان کی برسی۔یوم پیدائش پر ریاستی تقریب منعقد کی جائے۔ ساتھ ہی ان کی ا?دم قد مجسمہ نصب کی جائے۔ وہیں چراغ پاسوان کی طرف سے آج آنجہانی رام ولا س پاسوان کی برسی پر خراج تحسین پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں چراغ پاسوان نے تیجسوی یادو، لالو یادو سمیت دیگر کئی لیڈروں کو مدعو کیا ہے۔ بی جے پی کے بھی کئی لیڈروں کو بلایا گیا ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے چراغ کو ملنے کے لئے وقت دینے سے منع کر دیا۔

Recommended